نطرون بنجاوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نطرونِ بنجاوی (انگریزی: سوڈیم بینزوایٹ) ستِ لوبان کا نمک ہے، جو عموماً غذا کو محفوظ کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ یہ سفید چمکدار کیمیائی مادہ کے طور پر نظر آتا ہے اور اس کا کیمیائی فارمولا C6H5COONa ہے۔

ترکیب[ترمیم]

نطرونِ بنجاوی عمومی اعتبار سے نطرون کاوی (NaOH) کو ست لوبان (C6H5COOH) کے ساتھ تعدیل گری (نیوٹرالائیزیشن) کر کے تیار کیا جاتا ہے،[1] جبکہ تجارتی نقطۂ نظر سے آکسیجن کے ساتھ ٹالواین کو جزوی عملِ تکسید سے تیار کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "International Programme on Chemical Safety"۔ Inchem.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 فروری 2022