مندرجات کا رخ کریں

نعت لائبریری شاہدرہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
نعت لائبریری شاہدرہ
مخفف نعت لائبریری
تاریخ تاسیس 1986ء
قسم عوامی کتب خانہ
مقاصد تحقیق برائے نعت
منتظم چوہدری محمد یوسف ورک قادری
بابائے نعت ارسلان ارشد
باضابطہ ویب سائٹ کشور نعت

نعت لائبریری شاہدرہ لاہور نعتیہ کُتب پر مشتمل ایک منفرد اور عظیم لائبریری ہے۔

بانی و منتظم[ترمیم]

اس نعت لائبریری کے بانی و منتظم چوہدری محمد یوسف ورک قادری ہیں انھیں بابائے نعت کہا جاتا ہے۔ جنہیں خدمت نعت ایوارڈ اور خدمت ادب ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

قیام[ترمیم]

اس نعتیہ لائبریری کا قیام 1986ء میں عمل میں آیا

تفصیل[ترمیم]

یہ نعت لائبریری چودھری محمد یوسف ورک قادری(بابائے نعت) نے 1985ء میں نعت سے وابستہ افراد کی خدمت اور نعت خوانوں کی علمی و ادبی تربیت کے لیے قائم کی، اِس وقت یہ نعت لائبریری لاہور کی دوسری بڑی جبکہ علاقہ شاہدرہ میں انفرادیت کی حامل پہلی لائبریری ہے جہاں نعت کے حوالے سے کتابوں کا انمول خزانہ موجود ہے، لائبریری میں نعت کی 2000سے زائد کُتب موجود ہیں جن میں اردو نعتیہ مجموعے، نعتیہ جرائد و رسائل، نعتیہ انتخاب، نعت اور نعت کے مختلف موضوعات پر تحقیقی کتب، نعتیہ مقالہ جات، پنجابی نعتیہ کُتب، عربی، پشتو، سندھی، سرائیکی، گجراتی و انگریزی نعتیہ کُتب اور مناقب کی کتابیں شامل ہیں، اِس کے علاوہ لائبریری میں موجود تمام کُتب کی فہرست بھی شائع ہو چکی ہے جو بانیِ لائبریری یوسف ورک قادری نے مرتب کی ہے، نعت سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی معروف شخصیات، نعت گو، نعت خواں حضرات و محققین اِس تاریخی لائبریری میں آکر استفادہ کرتے ہیں، اس کے علاوہ جنوری 2017 سے لائبریری میں ایک ماہانہ محفلِ نعت بعنوان: محفلِ کشورِ نعت بھی منعقد کی جا رہی ہے جس مین ہر ماہ کسی نعت گو شاعر کو مدعو کیا جاتا ہے اور نعت خواں حضرات اسی شاعر کے کلام سے منتخب شدہ کلام پیش کرتے ہیں، لائبریری کا سب سے بڑا مقصد معیاری نعت کا فروغ ہے [1] یہ راجا کالونی عقب شاہدرہ تھانہ لاہور صوبہ پنجاب پاکستان میں ہے اور عوام کے استفادے کے لیے وقف ہے

  1. فہرست کتب نعت نعت لائیبریری شاہدرہ انٹر نیشنل نعت مرکز پبلیکیشنز اردو بازار لاہور