ننواتی
Appearance
ننواتی پشتو ادب اور ثقافت کا ایک حصہ ہے جیسے جرگہ ہے۔ ننواتی اس کو کہتے ہیں کہ اگر کوئی ناراض ہو جائے یا کوئی جھڑپ ہو تو اس کو راضی کرنے کے لیے کچھ لوگوں کو ان کے گھر لے جانا تاکہ اس شخص کو راضی یا آمادہ کیا جائے۔ مثلا میاں بیوی میں لڑائی ہوئی جس سے وہ اپنے والدین کے گھر چلی گئی پھر میاں پشیمان ہو جائے کہ ہاں اس نے غلطی کی ہے اور وہ کچھ لوگوں کو بیوی کی والدین کے گھر لے جاکر ان کو منوالے اور راضی کرلے تو اسے کہا جائے گا کہ میاں نے بیوی پہ ننواتی کی ہے یعنی اس کو راضی کرنے کے لیے واپس لے گیا۔