نیرج اوڈیدرا
Appearance
ذاتی معلومات | |
---|---|
مکمل نام | نیرج رام بھائی اوڈیدرا |
پیدائش | پوربندر, گجرات, بھارت | 18 جنوری 1975
بلے بازی | دائیں ہاتھ کا بلے باز |
گیند بازی | دائیں ہاتھ کا آف اسپن گیند باز |
ماخذ: Cricinfo، 26 جنوری 2023 |
نیرج رام بھائی اوڈیدرا (پیدائش 18 جنوری 1975) ایک بھارتیکرکٹ کوچ اور سابق کھلاڑی ہیں۔ انھیں 2020ء میں سوراشٹرا کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ وہ 2022ء میں برمودا کی قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ بن گئے تھے۔ اس سے قبل وہ سوراشٹرا کے لیے دائیں ہاتھ کے آف سپن بولر کے طور پر کھیلتے تھے۔[1]
جون 2022ء میں اوڈیدرا کو عبوری کوچ کیل والڈرون کی جگہ مختصر مدت کے معاہدے پر برمودا کی قومی کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا۔ ان کا ابتدائی معاہدہ ستمبر 2022ء میں ختم ہو گیا تھا لیکن وہ 2023ء کے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ امریکا کوالیفائر کے لیے ٹیم کی تیاریوں کی نگرانی کے لیے واپس آئے۔ [2]