مندرجات کا رخ کریں

وومنز نیشنل باسکٹ بال لیگ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Current season, competition or edition:
Current sports event 2021–22 خواتین نیشنل باسکٹ بال لیگ(WNBL) سیزن
کھیلباسکٹ بال
قیام1981
افتتاحی سیزن1981
ٹیموں کی تعداد8
ٹیلی ویژن پارٹنرای ایس پی این آسٹریلیا
آسٹریلین ٹی وی نیٹ ورک
اسپانسرکیمسٹ ویئر ہاؤس
باضابطہ ویبسائٹWNBL.basketball

وومنز نیشنل باسکٹ بال لیگ (WNBL) آسٹریلیا میں خواتین کی باسکٹ بال کی ایک معروف پیشہ ورانہ لیگ ہے۔ اس وقت یہ آٹھ ٹیموں پر مشتمل ہے۔وومنز نیشنل باسکٹ بال  لیگ کی بنیاد 1981 میں رکھی گئی تھی اور یہ نیشنل باسکٹ بال لیگ(NBL) کی خواتین کی ہم منصب لیگ ہے۔ ایڈیلیڈ لائٹنگ، میلبورن بومرز، پرتھ لنکس، ساؤتھ سائیڈ فلائیرز اور سڈنی یونی فلیمز موجودہ کواتین قومی باسکٹ بال لیگ ٹیمیں ہیں۔ موجودہ لیگ چیمپئن ساؤتھ سائیڈ فلائیرز ہیں، جنھوں نے اپنا چوتھا ٹائٹل جیتا ہے۔[1]

تاریخ

[ترمیم]

ڈبلیو این بی ایل(WNBL) کی بنیاد اگست 1980 میں، ویسٹ ایڈیلیڈ بیرکیٹ کے کوچ ٹیڈ پاول نے رکھی۔ سینٹ کِلڈا کے کوچ بل پامر کے ساتھ خطوط کے ایک حوصلہ افزا تبادلے کے بعد ایڈیلیڈ کے گورنر ہندمارش نے ہوٹل میں ایک میٹنگ بلائی۔ اس میٹنگ میں تین وکٹورین ٹیموں (سینٹ کِلڈا، سی وائی ایم ایس اور نوناواڈنگ) سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چھ ٹیموں کے تمام مندوبین نے 1980 آسٹریلین کلب چیمپئن شپ کے دوران میں سڈنی کے ٹاؤن اینڈ کنٹری موٹل میں نئی ​​لیگ کے لیے ملاقات کی اور اس کی تصدیق کی۔

میٹنگ میں ان ٹیموں کے درمیان میں 1981 میں جولائی اور اگست میں ہونے والے دو راؤنڈ مقابلے کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا۔ اس خیال کی بنیاد یہ تھی کہ دونوں ریاستوں میں بہت سے سرفہرست فریق اپنی معیاری اسٹیٹ لیگ کے ساتھ ساتھ ایک متنوع مقابلہ چاہتے تھے۔ آسٹریلوی کلب چیمپیئن شپ کے لیے ایک مناسب تیاری، جو ملک کی بہترین 24 ٹیموں کے لیے سالانہ بنیادوں پر منعقد کی جاتی۔ 1979 میں مردوں کی قومی لیگ کے قیام کے ساتھ بھی کافی جوش و خروش تھا اور خواتین نے محسوس کیا کہ کھیل کو ترقی دینے کا ایک بہترین طریقہ بہترین کھلاڑیوں اور کلبوں کو ایک دوسرے کے خلاف زیادہ باقاعدگی سے کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ایک اہم  مئسلہ پیسوں سے متعلق تھا اور اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مقابلہ کو چھ ٹیموں کے ساتھ تشکیل دیا گیا تھا جس میں تمام ٹیموں کے درمیان میں ایک ہفتے کے آخر میں تین کھیلوں کے ساتھ ایک مکمل سیریز تھی تاکہ اخراجات کو بچایا جا سکے۔

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Southside Flyers overcome Townsville Fire to win WNBL Championship"۔ 20 دسمبر 2020