مندرجات کا رخ کریں

ویکیپیڈیا:اختصار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مختصر راہ اصل میں اردو دائرۃ المعارف پر کسی بھی مضمون کو دیا جانے والا ایک مختصر نام ہوتا ہے جسے اگر تلاش کے خانے میں لکھ کر تلاش کیا جائے تو یہ اصل مضمون کی جانب لے جاتا ہے۔ ایسا اس صورت میں کیا جاتا ہے جب اصل مضمون کا عنوان متعدد الفاظ پر مشتمل اور طویل ہو اور اسے یاد رکھنا مشکل ہو اور یا پھر اسے بار بار تلاش کے خانے میں مکمل لکھنا مشکل ہو، چونکہ مختصر راہ اس طویل عنوان والے مضمون یا صفحے کی جانب رجوع مکرر (re-direct) کرنے والا ایک مختصر کلمہ ہوتا ہے اس لیے اس کی مدد سے مطلوبہ صفحے کی تلاش آسان اور تیز ہو جاتی ہے۔ ایسی مختصر راہ کو عام طور پر تمام صفحات کے لیے نہیں اختیار کیا جاتا بلکہ یہ طریقۂ کار صرف اہم یا منصوبہ ویکیپیڈیا سے متعلق صفحات کی جانب لے جانے کے لیے ہی زیادہ دیکھنے میں آتا ہے۔

مثال کے طور پر، اگر اسی صفحے پر بائیں جانب دیے گئے خانہ برائے مختصر راہ کو دیکھا جائے تو اس میں ایک ربط، منتخب مضمون لکھا ہوا نظر آتا ہے جو اصل مضمون بنام ---- ویکیپیڈیا:منتخب مضمون کا معیار ---- کی جانب لے کر جاتا ہے؛ چونکہ اصل صفحے کا عنوان نا صرف یہ کہ 5 الفاظ پر مشتمل ایک طویل نام ہے بلکہ اس میں لفظ منصوبہ کی فضائے نام (namespace) کے بعد دو نقطے (colon) بھی لگانے پڑتے ہیں؛ اس وجہ سے اس کو بآسانی تلاش کرنے یا اس تک پہنچنے کے لیے ایک یا دو الفاظ پر مشتمل عبارت؛ منتخب معیار، کو اصل صفحے کی جانب رجوع کروا دیا گیا ہے۔ اب کوئی صارف یا قاری ایک بار اس مختصر راہ کو دیکھ لے گا تو دوسری بار اسے مطلوبہ صفحے تک پہنچنے کے لیے طویل عنوان سے دشواری نہیں ہوگی۔