ویکیپیڈیا:درخواستیں برائے شمولیت انتظامیہ
Appearance
درخواستیں برائے شمولیت انتظامیہ ایک ایسا عمل ہے جس سے ویکیپیڈیا برادری یہ طے کرتی ہے کہ کون منتظمین (ایڈمن اور سسٹم آپریٹر بھی کہا جاتا ہے) بنیں گے۔ منتظمین ایسے صارفین ہوتے ہیں جن کو کچھ مزید تکنیکی فیچیرز کی سہولت ہوتی ہے، جن سے وہ دیکھ بال کا کام انجام دیتے ہیں۔ صارفین خود سے منتظم بننے کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، یا انہیں کوئی اور نامزد کرسکتا ہے۔ درخواست دینے سے قبل درخواست برائے شمولیت انتظامیہ کے طریقہ کار، منتظم کی زیر نظر چیزیں اور منتظم کے قائدے کو ذہن نشین کرلیجیے۔