مندرجات کا رخ کریں

چودھری محمد افضل خان

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے


چودھری محمد افضل خاں امرتسر میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام مولا بخش کشتہ تھا،جو پنجاب کے پہلے صاحب دیوان شاعر تھے۔مشرقی پنجاب آج بھی گیانی کورسز (فاضل پنجابی)میں کشتہ کی لکھی ہوئی کتابیں پڑھائی جاتی ہیں۔؁تقسیم ہند کے وقت چودھری محمد افضل خان امر تسر سے لاہور آگئے۔پنجابی زبان کی ترقی و ترویج کی خاطر انھوں نے 1950؁ میں ٹیمپل روڈ پر اینگلو پنجابی کالج کھولا۔آج اسکولوں ،کالجوں اور یورنیورسٹیوں میں پنجابی زبان کو اس کا مقام دلانے کی جو بھی کوششیں ہو رہی ہیں،یہ سب چودھری محمد افضل خان کی ہی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ 1957؁ میں انھوں نے ماہنامہ”پنج دریا”کے نام سے ایک پنجابی رسالے کا اجرا کیا۔اس رسالے کے ذریعے انھوں نے پوری دنیا میں ماں بولی کو متعارف کروایا۔ ان کا انتقال 10 اپریل 1974؁ کو لاہور میں ہوا۔آخری آرام گاہ قبرستان "مسافر خانہ ،گڑھی شاہو”میں ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]