گوآنو
Appearance
گوآنو سمندری پرندوں یا چمگادڑوں کی جمع شدہ بیٹ ہے۔ نائٹروجن، فاسفیٹ اور پوٹاشیم کے اعلیٰ مواد کی موجودگی کی وجہ سے گوآنو ایک انتہائی موثر کھاد ہے، جو پودوں کی نشو و نما کے لیے ضروری تمام غذائی اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے۔ گوآنو کو ایک حد تک گن پاؤڈر اور دیگر دھماکا خیز مواد کی تیاری کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
چمگادڑ کی بیٹ سے حاصل شدہ گوآنو
[ترمیم]چمگادڑ بھی گوآنو نامیاتی کھاد کی پیداوار کا ذریعہ ہے اس میں 40 فیصد سے زیادہ نامیاتی مواد موجود ہوتا ہے جبکہ چمگادڑ کی بیٹ نائٹروجن اور فاسفیٹ پر مشتمل ہوتی ہے۔