گیموفوبیا
Appearance
اس مضمون میں کسی قابل تصدیق ماخذ کا حوالہ درج نہیں ہے۔ |
گیموفوبیا (Gamophobia) میڈیکل سائنس میں ایک ایسی دماغی کیفیت ہے جس کا حامل شخص شادی سے گھبراتا ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جیسا کہ تعلق ختم ہونے کا ڈر یا ماضی میں کسی کی بے وفائی وغیرہ۔ اس کے علاوہ گیموفوبیا کا تعلق جینیات سے بھی ہے۔ گیموفوبیا کا مطلب یہ نہیں کہ اس کا مریض صرف شادی نہیں کرنا چاہتا بلکہ اس مرض میں مریض کی حالت شادی کا سوچ کر ہی خراب ہونا شروع ہو جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص تعلقات بڑھانے ان کے قریب آنے کی کوشش کرے تو یہ بعض اوقات چیخنا بھی شروع ہوجاتے ہیں۔ اس بیماری کی ایک اور وجہ ماضی میں کوئی دماغی یا جذباتی صدمہ بھی ہو سکتا ہے۔