ینچوان گیس دھماکہ 2023ء
تاریخ | 21 جون 2023 تقریباً 8:40 p.m. |
---|---|
متناسقات | 38°28′39″N 106°14′40″E / 38.4776°N 106.2445°E |
قسم | گیس دھماکا |
وجہ | ٹینک سے لیکوڈ گیس کا اخراج [1] |
اموات | 31 |
زخمی | 7 |
21 جون 2023ء کو فویانگ باربی کیو ریسٹورنٹ میں ڈریگن بوٹ فیسٹیول کے موقع پر گیس کے دھماکے میں 31 افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔ [2] یہ دھماکا چین کے ژنگ چنگ ضلع، ینچوان، نینگشیا میں ہوا۔ یہ دھماکا 2019ء کے بعد چین میں سب سے مہلک تھا جب مشرقی صوبے جیانگسو میں ایک کیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں 78 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ [3]
دھماکا
[ترمیم]سرکاری نشریاتی ادارے چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن کے مطابق دھماکا مقامی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 40 منٹ پر ایک مصروف سڑک پر ہوا، جو ریستوران کے کچن کے اندر مائع پٹرولیم گیس کے ٹینک کے لیک ہونے سے ہوا۔ [4][5] حکام لیک ہونے کی اصل وجہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ [5] ایک درجن سے زیادہ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچے۔ سڑک شیشے کے ٹکڑوں اور دیگر ملبے سے بکھری ہوئی تھی۔ ایمرجنسی منیجمنٹ کی وزارت نے بتایا کہ 100 سے زائد اہلکار اور فائر اینڈ ریسکیو سروسز کی 20 گاڑیاں اس مقام پر تعینات کی گئی ہیں۔ [6]
ہلاکتیں
[ترمیم]نواجوان طلبہ اور ریٹائر افراد ہلاک ہونے والوں میں شامل تھے، جن میں سے زیادہ تر کی موت دھویں سے سانس لینے میں دشواری سے ہوئی۔ دھماکے میں کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ سات افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔[7] [2]
مابعد
[ترمیم]صوبائی حکومت نے پڑوسی رہائشی کمپاؤنڈز سے 64 خاندانوں کو ہوٹلوں میں منتقل کیا۔[8]
تحقیقات
[ترمیم]مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ فائر ڈپارٹمنٹ کی ابتدائی انکوائری کی بنیاد پر، ریستوراں کے ایک ملازم کو دھماکے سے تقریباً ایک گھنٹہ قبل گیس کے اخراج کی بدبو کا پتہ چلا۔ اس کے بعد، ملازم نے مائع گیس کے ٹینک پر خراب والو کی نشان دہی کی اور جب دھماکا ہوا تو وہ اسے تبدیل کرنے میں مصروف تھا۔ دھماکے کے بعد ریستوراں کے مالک، شیئر ہولڈرز اور عملے سمیت نو افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا جبکہ ان کے مالی اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ [9]
حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ Jett، Jennifer (22 جون 2023)۔ "Explosion kills 31 people at a barbecue restaurant in China"۔ NBC News۔ 2023-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-06-22
- ^ ا ب
- ↑ "9 held after China restaurant gas tank blast kills 31 on eve of festival"۔ South China Morning Post۔ 22 جون 2023۔ 2023-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-06-22
- ↑ Yeung، Jessie (22 جون 2023)۔ "31 dead after gas explosion at barbecue restaurant in China"۔ CNN۔ 2023-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-06-22
- ^ ا ب "Meer dan dertig doden na explosie in restaurant in China" (ڈچ میں). NOS. 22 جون 2023.
- ↑ "China's president orders safety campaign after explosion at barbecue restaurant kills 31 people"۔ AP News۔ 22 جون 2023۔ 2023-06-22 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-06-22
- ↑ "Explosion at Chinese restaurant kills 31 people"۔ روزنامہ ٹیلی گراف۔ 22 جون 2023
- ↑ Dongmei، Hu؛ Juan، Du (22 جون 2023)۔ "31 dead, 7 hurt in blast in Ningxia"۔ China Daily۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-06-22
- ↑ "At least 31 dead after gas explosion at China barbecue restaurant"۔ Al Jazeera۔ 22 جون 2023۔ اخذ شدہ بتاریخ 2023-06-22