لسان العصر (لقب)
Appearance
لسان العصر اردو زبان کے نامور شاعر اکبر الہ آبادی کا لقب ہے۔ جب اکبر الہ آبادی کی شاعری مخزن میں چھپتی تھیں تو غلام بھیک نیرنگ نے ان کے لیے لسان العصر کا موزوں لقب تجویز کیا۔ مخزن میں یہ لقب پہلے استعمال کیا گیس اور مقبول ہوا۔[1] لسان العصر کے معنی اپنے وقت کا خوش بیان، اپنے وقت کا ترجمان، اپنے عہد کا ممتازو ماہر زباں داں ہے۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ابو الاعجاز حفیظ صدیقی، کشاف تنقیدی اصطلاحات،ادارہ فروغ قومی زبان اسلام آباد، 2018ء، 212