احمد چلبی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

تاریخ میں اڑنے کی کوشش کرنے والی شخصیات میں سے ایک احمد چلبی بھی تھے۔

ابتدائی حالات[ترمیم]

وہ 1609ء میں استنبول میں پیدا ہوئے اور وہیں مصنوعی پروں کے ذریعے پہلی درست ترین پرواز کی۔

کا رہائے نمایاں[ترمیم]

ترکی کا قدیم شہر قسطنطنیہ ہے۔ شہر کے یورپی حصے میں رومیوں، بزنطینیوں اور عثمانیوں کے دور کی کئی شاندار عمارات واقع ہیں جن میں سے ایک برج غلطہ (Galata Tower) ہے۔ تقریباً 67 میٹر جس کی بلندی ہے۔ یہی مینار احمد چلبی کی پرواز کا نقطہ آغاز تھا۔ اس کارنامے کا ذکر معروف ترک مؤرخ اور عظیم سیاح اولیاء چلبی نے اپنی کتاب “سیاحت نامہ” میں کیا ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ احمد چلبی نے مصنوعی پروں کے ذریعے برج غلطہ سے پرواز کی اور آبنائے باسفورس پار کرتا ہوا شہر کے ایشیائی علاقے میں بحفاظت جا اترا۔ اِس پرواز کے دوران احمد نے تقریباً ساڑھے تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور ہواؤں نے اُس کا بھرپور ساتھ دیا۔ اس کارنامے پر اولیاء چلبی نے احمد کو ہزار فن (Polymath) کا خطاب دیا اور تب سے وہ ہزار فن احمد چلبی کہلاتے ہیں۔ اولیاء چلبی یہ بھی لکھتے ہیں کہ سلطان مراد رابع نے اس “کارنامے ” پر اسے الجزائر جلاوطن کر دیا کیونکہ سلطان سمجھتا تھا کہ جو شخص ایسا بہادری والا کام کر سکتا ہے، وہ کچھ بھی کر سکتا ہے۔

آخری ایام[ترمیم]

الجزائر میں محض دو سال بعد 31 سال کی عمر میں احمد کا انتقال ہو گیا۔

یادگار[ترمیم]

آج استنبول کے تین ہوائی اڈوں میں سے ایک انہی سے موسوم ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

ابن فرناس ثانیآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ abushamil.com (Error: unknown archive URL)