اساگنی قومی پارک

متناسقات: 5°12′N 4°53′W / 5.200°N 4.883°W / 5.200; -4.883
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اساگنی قومی پارک
مقامCôte d'Ivoire
قریب ترین شہرGrand-Lahou
متناسقات5°12′N 4°53′W / 5.200°N 4.883°W / 5.200; -4.883
رقبہ19,400 km²
اساگنی پارک میں موجود جنگل اور نایاب درخت

اساگنی قومی پارک یا ازگنی نیشنل پارک آئیوری کوسٹ کے جنوب میں واقع ایک قومی پارک ہے۔ یہ عابدجان کے مغرب میں تقریباً 75 کلومیٹر (47 میل) ساحل العاج پر، دریائے بنداما اور ایبری لیگون کے دھانے کے درمیان واقع ہے اور تقریباً 17,000 ہیکٹر (42,000 ایکڑ) کے رقبے پر محیط ہے۔ اساگنی نیشنل پارک آئیوری کوسٹ میں خلیج گنی کے ساتھ واقع ہے۔ مغرب میں دریائے بنداما اور مشرق میں ایبری لیگون  واقع ہیں۔ کشتی رانی کے قابل اساگنی نہر اس کے درمیان سے گزرتی ہے۔ پارک قدرے اونچی زمین سے گھرا ہوا ہے اور ایک وسیع، اکثر پانی بھرے ہوئے، طاس پر مشتمل ہے جس میں پانی کی سطح میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔ یہاں کی آب و ہوا سارا سال نم رہتی ہے، اوسط بارش 2,300 ملی میٹر (91 انچ) ہوتی ہے۔ پارک کا تقریباً دو تہائی حصہ دلدلوں پر مشتمل ہے جس پر مینگروز کے جنگلات کا غلبہ ہے اور اس کے علاوہ کچھ نم جنگل اور ساحلی سوانا بھی ہے۔ پارک میں سیاحوں کے لیے کشش کے کافی مواقع موجود ہیں۔[1]

نباتات[ترمیم]

اصل جنگل میں کئی اقسام کے پودے موجود ہیں جبکہ سوانا کے علاقے زیادہ تر گھاس سے ڈھکے ہوئے ہیں۔ دلدل میں موجود اہم درخت رائیزیفورا ریسیموسا اور اویسینیا جرمینانس ہیں، اس کے ساتھ ساتھ بہت سے پام کے درخت جن میں فونیکس ریکلیناتا اور بوراسس ایتھوپیم بھی موجود ہیں۔[2]

حیوانات[ترمیم]

جنگل میں ہاتھی، چمپینزی اور بندر کی بہت سی اقسام کے ساتھ ساتھ بش پگ اور افریقی جنگلی بھینسیں بھی ہیں۔ مغربی افریقی مگرمچھ کی تینوں انواع یہاں پائی جاتی ہیں، لیکن کم تعداد میں اور افریقی میناٹی ایبری لیگون میں پائی جاتی ہے۔ پارک میں بے ڈوئکرز کی تعداد بڑھانے کی کوشش اژدھوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے ناکام رہی۔ یہ پارک گیلی زمین کے پرندوں کے لیے ایک اہم مسکن ہے اور اسے سنہ 2005ء میں رامسر سائٹ کے طور پر نامزد گیا تھا۔ پرندوں کی کچھ اقسام میں مویشی ایگریٹ، چھوٹا ایگریٹ، سرمئی بگلا، سیاہ تاج والا شاہی بگلہ اور پریگرین شامل ہیں۔ فالکن برڈ لائف انٹرنیشنل نے پارک کو ایک اہم برڈ ایریا کے طور پر تسلیم کیا ہے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Rod East (1990)۔ Antelopes: Global Survey and Regional Action Plans۔ IUCN۔ صفحہ: 58۔ ISBN 978-2-8317-0016-8 
  2. "Côte d'Ivoire: Parc national d'Azagny" (PDF). Fiche descriptive Ramsar (in French). Ramsar. 18 September 2018. Retrieved 2 June 2019.
  3. Fishpool, Lincoln. "Côte d'Ivoire" (PDF). BirdLife International. Retrieved 2 June 2019.