افسر ماہ پوری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نقاد، مترجم، افسانہ نگار اور معروف شاعر”

پیدائش[ترمیم]

ظہیر عالم صدیقی نام اور افسرؔ تخلص تھا۔ یکم دسمبر 1918ء کو ماہ پور ، ضلع سیوان (سابق چھپرا) بہار میں پیدا ہوئے۔

تعلیم[ترمیم]

ان کی ابتدائی تعلیم ان کے گاؤں سے متصل گاؤں فرید پور میں ہوئی۔ 1938ء میں کلکتہ یونیورسٹی سے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے میٹرک کا امتحان دیا اور درجہ اول میں کامیاب ہوئے۔

ادبی زندگی[ترمیم]

افسر ماہ پوری نے 1934ء میں رومانی افسانے لکھنے کی ابتدا کی۔ بعد ازاں نظمیں لکھنے کا آغاز کیا۔ افسانے اور شاعری کے ساتھ ساتھ آپ نے اردو اور انگریزی میں تنقیدی مضامین لکھے۔آپ نے قاضی نذرالاسلام کی پچیس اسلامی نظموں کا منظوم ترجمہ کیا جو بنگال اکیڈمی ، ڈھاکے کی طرف سے ’’جام کوثر ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ اس کے علاوہ ان کے متعدد بنگالی نظموں اور بنگالی افسانوں کے تراجم اردو کے مؤقر رسائل میں شائع ہوتے رہے ہیں۔

وفات[ترمیم]

15 فروری 1995ء کو افسر ماہ پوری، کراچی میں انتقال کرگئے۔

تصانیف[ترمیم]

ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:

  • غبارِ ماہ‘،
  • نگارِ ماہ‘، ’
  • طور سے حرا تک‘ ۔

حوالہ جات[ترمیم]

بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:90