الیکسی الفورڈ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

الیکسی روز الفورڈ (پیدائش 10 اپریل 1998) جسے لیکسی لامحدود بھی کہا جاتا ہے، ایک امریکی خاتون ہیں جو اکیس سال کی عمر تک پہنچنے سے پہلے 196 ممالک کا سفر کرنے کے حوالے سے قابل ذکر ہیں۔ وہ تمام خودمختار ممالک (مجموعی طور پر) کا سفر کرنے والی سب سے کم عمر شخص ہونے کا سرکاری گنیز ورلڈ ریکارڈ رکھتی ہیں۔[1]

ابتدائی زندگی[ترمیم]

الیکسی الفورڈ کیلیفورنیا کے نیواڈا سٹی میں ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئی اور وہیں پرورش پائی۔[2] انھوں نے بارہ سال کی عمر میں فیصلہ کیا کہ وہ دنیا کو کھوجنا چاہتی ہیں ان کے والدین ٹریول ایجنٹ تھے جن سے اس نے بکنگ کروانا اور سفر کا منصوبہ بنانے کا ہنر سیکھا۔ 18 سال کی عمر میں انھوں نے ایک کمیونٹی کالج میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے ساتھ گریجویشن کیا۔

کیریئر[ترمیم]

اپنی ڈگری حاصل کرنے کے بعد الیکسی نے نوعمری کے دوران اپنے سفر کے لیے خود پیسے جمع کرنے کے لیے کام کرکے بچت کی اور اپنے سفر کے اخراجات جمع کیے۔ اس کے علاوہ وہ بلاگنگ، فری لانس فوٹوگرافی اور پرنٹ بیچ کر اپنی آمدنی میں اضافہ کرتی ہیں۔ الیکسی الفورڈ کے مطابق، وہ "بہترین ڈیلوں کی تحقیق کرنے اور کم خرچ میں غیر ملکی مقامات کا سفر کرنے کا طریقہ سیکھنے میں بہت زیادہ وقت صرف کرتی ہیں"۔ سفر کے دوران، وہ خود کو ہلکا پھلکا اور کم ترین بوجھ کا حامل قرار دیتی ہے، صرف وہی سامان رکھتی ہیں جو اسے اپنے ویڈیو گرافی کے سامان کے ساتھ چاہیے ہوتا ہے۔

یوٹیوب[ترمیم]

انھوں نے اپنا عالمی ریکارڈ بنانے کے چند ماہ بعد اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا۔ اس چینل کا نام انھوں نے لیکسی لمٹ لیس(Lexie Limitless) رکھا۔[3] اس چینل میں وہ ایک نوجوان خاتون مسافر کے طور پر اپنی سفری مہم جوئی، جدوجہد، کامیابی اور دنیا بھر کی مختلف ثقافتوں اور طرز زندگی کے بارے میں بتاتی ہیں۔ ان کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو کا عنوان ہے میرے ناممکن 5 منٹ کا شمالی کوریا کا سفر ، جس میں اس نے شمالی کوریا کے لیے اپنے 5 منٹ کے سفر کو ریکارڈ کیا۔ [4]

گنیز ورلڈ ریکارڈز[ترمیم]

الیکسی الفورڈ کو 21 سال 177 دن کی عمر میں "تمام خود مختار ممالک کا سفر کرنے والی سب سے کم عمر شخص" اور "تمام خود مختار ممالک کا سفر کرنے والی سب سے کم عمر خاتون" ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا۔

کتاب[ترمیم]

الیکسی الفورڈ نے اعلان کیا کہ وہ اس وقت دنیا کے تمام 196 خود مختار ممالک کا سفر کرنے والی سب سے کم عمر شخص ہونے کے بارے میں ایک کتاب لکھ رہی ہیں۔[5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Youngest person to travel to all sovereign countries (overall)"۔ Guinness World Records۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2021 
  2. David Ferry (June 11, 2019)۔ "Inside the mysterious sport of 'country collecting'"۔ San Francisco Chronicle۔ January 19, 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ March 20, 2021 
  3. "WELCOME TO MY CHANNEL - Lexie Limitless"۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2021 
  4. "My Impossible 5 Minute Trip to North Korea"۔ Apr 25, 2020۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2021 
  5. "My Story"۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جولا‎ئی 2021 

بیرونی روابط[ترمیم]