محرکیہ
محرکیہ ایک ایسی اختراع یا آلے کو کہتے ہیں جو کہ توانائی کے داخلے پر کوئی کام (اکثر مفید) نتیجہ کے طور پر پیدا کرے، یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ؛ محرکیہ ، داخل کی جانے والی توانائی کو آلاتی طاقت یعنی کام میں تبدیل کرتا ہے۔ گو محرک کا لفظ stimulant کے لیۓ بھی بکثرت استعمال ہوتا ہے لیکن اسکا درست ترجمہ engine کے لیۓ ہی ہے ، stimulus کے لیۓ (جو کہ بطور خاص طب میں مستعمل ہے) منبہ کا لفظ اختیار کیا جاتا ہے۔ محرکیہ کے تلفظ میں م پر پیش اور ر پر تشدید و زیر آتا ہے یعنی ، مُحَرِّ کیہ ۔ کلمہ نویسی ، muharrik۔ انگریزی میں انجن کا لفظ یونانی زبان سے آیا ہے اور انجینیر اور انجینیرنگ کے الفاظ کے بارے میں بھی یہی کہا جاتا ہےکہ یہ انجن ہی سے ماخوذ ہیں۔
محرک اور محرکیہ [ترمیم]
محرک (motor) اور محرکیہ یعنی انجن میں اہم ترین فرق یہ ہے کہ motor ایک ایسا آلہ ہوتا ہے کہ جو بہم پہنچائی جانے والی توانائی سے ایک گردشی کا تکراری حرکت پیدا کرتی رہتی ہے، جبکہ engine سے عام طور پر مراد ایک ایسے آلے کی ہوتی ہے کہ اندرونی احتراقی (Internal combustion) عمل انجام پاتا رہتا ہو اور اس کے زریعے سے وہ محرکیہ کسی قسم کی میکانی حرکت یا توانائی پیدا کرتا ہو یعنی عام طور پر محرکیہ میں توانائی بنانے کیلیۓ احتراق (combustion) کا عمل واقع ہوتا ہے جو کہ عام طور پر اندرونی ہوتا ہے ، جسیے کہ اربع ضربہ دورہ (four stroke engine) وغیرہ۔