ایریپابلیک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

ایریپابلیک (eRepublik) ایک بڑے پیمانے پر کھیلے جانے والا کھیل ہے۔ یہ ایک strategy web browser اور social networking کھیل ہے جو کہ eRepublik Labs نے تعمیل کیا ہے اور October 21, 2008 سے انترنت پر دستیاب ہے۔ یہ ایک الگ دنیا(جس کا نام نئ دنیا ہے) کا کھیل ہے جو کہ اس دنیا کی عکس ہے۔ اس نئ دنیا کے کھلاڑی جو کہ ’شہریوں‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں، اس دنیا میں نہ سرف قومی سیاست، اقتصادی پالیسی، اور تجارت میں حصہ لے سکتے ہیں بلکہ دوسرے ملکوں کے ساتھ جنگ بھی کر سکتے ہیں۔

اورویو[ترمیم]

نئ دنیا کے شہری ایک ملازم بن سکتے ہیں، اپنی تجارت کر سکتے ہیں، انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں، اپنی سیاسی پارٹی بنا سکتے ہین، اسکے صدر بن سکتے ہیں، ملک کے صدر بن سکتے ہیں، کونگرس کے رکن بن سکتے ہیں، اخبار میں مٖضمون چھاپ سکتے ہیں اور یہاں تک کہ اس نئ دنیا کے ممالک(جن کے نام اور جگیں اسل ممالک جیسے ہیں) کے لیے جنگ بھی لڑ سکتے ہیں!۔ کھیل میں سامل ہوتے ہوے ہر کھلاڑی کسی بھی ایک ملک کا شہری بن سکتا ہے۔ اس کھیل کے تمام ممالک کا نام کسی اصل ملک جیسا ہے، اور ان کے علاقے بھی ایک جیسے ہیں۔ ملک کا شہری بنے کے بعد کھلاڑی اسی ملک میں ملازمت دھوندتا ہے، اور اس کو فوجی ٹرینینگ کا بھی موقہ دیا جاتا ہے تاکہ اگر ملک پر حملہ ہو تو وہ اپنے ملک کی حفاظت کر سکے۔ فوجی ٹرینینگ اور نوکری روزانہ سرف دو معمولی کلیک کے ذریعے کی جا سکتی ہیں۔ eRepublik gold ایک نقلی سکہ رائج الوقت ہے جو کہ ایریپابلیک کی دنیا میں استعمال کیا جاتا ہے۔ صرف اسی کے ذریعے باقی کرنسیاں(یاں سکہ رائج الوقت) بھی آپس میں بدلی جا سکتی ہیں مثلَا امریکی ڈولر، پاکستانی روپے، وغیرہ وغیرہ۔ erepublik gold سے آپ اور بھی بہت سارے خاص کام کر سکتے ہیں جیسے کہ ایک نئ کمپنی کھولنا۔ آپ کھیل میں ایک خاص مقام پر پہنچ کر یا خاص کامیابیوں کے ذریعے erepublik gold مفت حاصل کر سکتے ہیں۔

ایریپابلیک ڈھانچہ[ترمیم]

معاشی ڈھانچہ[ترمیم]

معیشت کی بنیاد اس کی بارہ شاخوں پر منحصر ھے، اس میں پانچ "خام مال" (فصل، ھیرے، لوھا، تیل، لکڑی) چار "تیار شدہ" (کھانا، تحائف، اسلحہ، سفری دستاویز) اور تین تعمیرات (گھر، شفا خانے، دفاعی نظام) شامل ھیں- سونے کی ایک خاص مقدار حاصل کر لینے کے بعد شھری اس قابل ھو جاتے ھیں کہ وہ خود کوئی کمپنی بنا سکیں یا خرید سکیں، اس سے انھیں "جنرل مینیجر" کے اختیارات حاصل ھو جاتے ھیں: یعنی کہ دوسرے شھریوں کو نوکری دینا، ان کی تنخواہیں مقرر کرنا، (اگر آپ کی اشیائے ضرورت تیار کرنے کی کمپنی ھے تو) خام مال خریدنا، اشیاء کو فروخت کے لیے پیش کرنا اور بین الااقوامی فروخت کا اجازت نامہ خریدنا (جس سے آپ اپنی اشیاء کو دوسرے ممالک میں بھی فروخت کر سکتے ھیں

سیاسی ڈھانچہ[ترمیم]

ایک عام شھری کی طرح، یہاں پر ایک خاص سطح پر پہنچنے کے بعد آپ کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ھیں- جب شھری جماعت میں شمولیت اختیار کر لیں تو وہ جماعت کی صدارت کے لیے سامنے آ سکتے ھیں- وہ اپنے ساتھیوں کی مدد سے رھنما بن سکتے ھیں اور پارلیمینٹ اور صدارت کے لیے اپنی جماعت کے امیدواروں کو چن سکتے ھیں- یہاں ہر ماہ کی پانچ تاریخ کو صدارتی انتخابات، پندرہ تاریخ کو جماعت کے صدارتی انتخابات اور پچیس تاریخ کو پارلیمانی انتخابات منعقد ھوتے ھیں- صدارتی انتخابات سے کچھ دن پہلے پانچ بڑی جماعتیں صدارتی امیدوار سامنے لاتی ھیں اور پھر اکثریت رائے سے صدر منتخب ھوتا ھے- جماعتی صدارتی امیدوار بننے کے لیے "دو مقدار" سونا خرچ آتا ھے اور ہر اہل شخص امیدوار بن سکتا ھے- پارلیمانی انتخابات باقیوں کی نسبت کچھ زیادہ پیچیدہ ھوتے ھیں


ہر حلقے میں جماعت کا صدر دوسری جماعتوں کے امیدواروں کے خلاف اپنا امیدوار چنتا ھے، اس کے بعد حلقے کے لوگ ووٹ ڈالتے ھیں- ہر ملک (جس کے کم از کم چار صوبے ھوں) کی چالیس پارلیمانی نشستیں ھوتی ھیں، اور کسی بھی جماعت کا زیادہ پارلیمانی نشستیں حاصل کرنے کا انحصار اس بات پر ھوتا ھے کہ کتنے فیصد لوگوں نے اس کے حق میں ووٹ دیا- بڑے ممالک جیسا کہ "متحدہ ہائے امریکہ" کے پاس زیادہ نشستیں ھوتی ھیں، ہر ریاست کے پاس کم از کم ایک نشست ھوتی ھے، مبرا اس سے کہ اس کی آبادی بہت ہی کم ھو- اگر آخری نشست پر ووٹوں کی گنتی برابر ھو جائے تو پھر تجربے کی بنیاد پر فیصلہ ھوتا ھے


جنگی ڈھانچہ[ترمیم]

دوسرے ممالک کے خلاف اعلان جنگ کے لیے صدر پارلیمینٹ کے سامنے مسودہ پیش کرتا ھے، اگر مسودہ پاس ھو جائے تو دو ممالک میں جنگ شروع ھو جاتی ھے اور اس علاقے پر حملہ کیا جاتا ھے جہاں صدر حکم دے- شھریوں کو ھلاک نھیں کیا جا سکتا- اگر چوبیس گھنٹے کے اندر کسی علاقے کو ایک خاص حد تک نقصان پہنچایا جائے تو وہ علاقہ حملہ آور کے قبضے میں آ جاتا ھے، اور اگر حملہ آور چوبیس گھنٹے میں نقصان نہ پہنچا سکے تو وہ علاقہ اپنے ملک کے پاس محفوظ رھتا ھے اور پھر وہ ملک جوابی کاروائی کر سکتا ھے


یہاں ملک کو طاقتور بنانے کے لیے جنگیں ضروری ھیں، کیونکہ اس سے ان ممالک کے شھری مزید مضبوط ھوتے ھیں، جو انھیں جنگ میں مزید نقصان کرنے کے قابل بناتا ھے- جس قوم کے شھری جنگوں کا تجربہ رکھتے ھیں، وہ قوم عالمی طاقت بن سکتی ھے


اخباری ڈھانچہ[ترمیم]

کوئی بھی شھری اخبار اور اس میں اپنے مضامین کا اجراح کر سکتا ھے- دوسرے شھری یہ مضامین پڑھ سکتے ھیں، اس کے بارے میں رائے دے سکتے ھیں، یا پھر دوسرے شھریوں کے اخبارات سے رابطہ و رجوع کر سکتے ھیں

بیرونی روابط[ترمیم]