بازار حمیدیہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
بازارِ حمیدیہ کا ایک منظر

بازارِ حمیدیہ (عربی: سوق الحميدية‎ ) شام کے قدیم شہر دمشق کا ایک مشہور بازار ہے۔ یہ شام کا مرکزی بازار ہے جو دمشق کی قدیم دیواروں کی حدود میں واقع ہے۔ اس کا ایک سرا جامع مسجد دمشق (مسجد اموی) سے ملتا ہے۔ یہ دو ہزار سال سے زیادہ قدیم ہے۔ تاریخی طور پر اس کی اہمیت اس وجہ سے ہے کہ یہ وہی بازار ہے جہاں کربلا کا لٹا پٹا قافلہ جس میں حضرت علی بن حسین زین العابدین اور حضرت زینب بنت علی شامل تھے اور اہل بیت کی خواتین کو ننگے سر اس بازار سے گذار کر یزید بن معاویہ کے دربار میں پیش کیا گیا تھا۔