بالاصوت
- علم طب میں اسکے استعمالات کیلیۓ دیکھیے صوتی تخطیط (sonography)۔
بالاصوت (ultrasound) ایسی آواز کو کہا جاتا ہے جسکا تعدد (frequency) انسانی کان کے آواز کو سننے کی حد سے زیادہ یا بلند ہو، جو کہ قریبا 20 کلوہرٹز یعنی 20000 ہرٹز ہوتی ہے۔ اسی وجہ سے انکو بالاصوت کہا جاتا ہے یعنی انسانی کان سے سنی جانے والی صوت سے بالا یا بلند۔
بالاصوت سننا [ترمیم]
کچھ جانور مثلا کتا، چمگادڑ اور dolphins وغیرہ میں آواز کی بالائی حس انسانی کان سے بلند ہوتی ہے اور اس وجہ سے وہ بالاصوتی (ultrasonic) آوازوں کو سن سکتے ہیں۔ انسانوں میں بھی عمر میں اضافے کے ساتھ ساتھ آواز کی بالائی حد کم ہوتی جاتی ہے اور اس بات کو استعمال کرتے ہوئے ایسے خلوی تکلم (cell-phone) بھی تیار کیے گئے ہیں جن کی گھنٹی صرف نوجوانوں کے کان ہی محسوس کرسکتے ہیں [1] بالاصوت سننے کی یہ حد اصل میں درمیانی کان کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے جو کہ ایک کم گذر مصفا (low pass filter) کی طرح کا کام کرتا ہے۔
حوالاجات [ترمیم]
مزید دیکھیۓ [ترمیم]
| ویکیمیڈیا العام میں بالاصوت سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |