بال دار جسام
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
|
|
||||
|---|---|---|---|---|
بال دار جسام کی خیالی تصویر
دیما نامی بال دار جسام کے بچے کی منجمد لاش
|
||||
| قـواعـد اسـم بنـدی | ||||
|
||||
|
|
||||
بال دار جسام، جن کو قطب شمالی کے وسیع چٹیل علاقے ٹنڈرا کی نسبت سے ٹنڈرا جسام بھی کہا جاتا ہے، جسام کی ناپید اقسام میں سے ایک ہیں۔ اس جانور کی پہچان ہڈیوں اور منجمد لاشوں سے ہوئی جوکہ شمالی امریکہ اور شمالی یوریشیا میں پائے گئے جبکہ سب سے بہترین حالت میں پائی جانے والی بال دار جسام کی نعشیں سائبیریا میں پائی گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جسام کی یہی قسم ممکنہ طور پر ایک لاکھ پچاس ہزار سال (150،000) قبل یوریشیا کے انتہائی برفانی علاقوں میں پائی جاتی تھی۔ یہ نام ان کو اسٹیپی جسام سے مشابہت پر دیا گیا ہے۔ [1] اس نسل کے زیادہ تر جسام برفانی دور کے آخر میں غائب ہوگئے تھے جبکہ پستہ قامت جسام جزیرہ رینگل پر تقریباًً سترہ سو سال (1700) قبلِ مسیح تک موجود رہے۔ [2]
حوالہ جات [ترمیم]
- ^ "بال دار جسام". www.beringia.com. http://www.beringia.com/02/02maina2.html.
- ^ نوواک, رونالڈ۔ایم۔ (1999). دنیا کے پستانئیے. بالٹی مور: جامعہء جان ہوپکن سن ناشر. ISBN 0801857899.
| ویکیمیڈیا العام میں بال دار جسام سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |