بانس
وکیپیڈیا سے
|
|
|---|
جاپان میں بانسوں کا ایک جنگل
|
| قـواعـد اسـم بنـدی |
|
|
بانس لکڑی کے مدامی سدابہار پودوں کے گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ اس کی کچھ اقسام انتہائی طویل القامت بھی ہوتی ہیں۔ بانس دنیا کا سب سے تیزی سے بڑھنے والا لکڑی کا پودا ہے۔ یہ ایک دن میں اوسطاً تین سے چار فٹ (5۔1 سے 0۔2 انچ فی گھنٹہ) کی رفتار سے بڑھتا ہے۔ جس کا انحصار زمین کی ساخت، زرخیزی اور موسمی اثرات پر ہوتا ہے۔ یہ مشرقی ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء میں معاشی اور ثقافتی اعتبار سے نہایت اہم گردانے جاتے ہیں، جہاں ان کا استعمال نہایت کثرت سے باغوں، تعمیراتی سامان اور خوراک کے وسیلے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ان کی اکیانوے اقسام اور ایک ہزار انواع ہیں۔یہ طرح طرح کے موسوں میں ملتے ہیں، سردپہاڑی علاقوں سے لے کر منطقہ حارہ کے گرم علاقوں تک۔ یہ تقریباً پورے مشرقی ایشیاء، شمالی آسٹریلیا اور مغربی بھارت میں ہمالیہ تک پائے جاتے ہیں۔ [1] اس کے علاوہ یہ صحرائے اعظم افریقہ کے ذیلی علاقوں، امریکین کے شمالی مشرقی علاقوں میں، [2] جنوب میں ارجنٹائن اور چلی، جوکہ اُن کے انتہائی جنوب کا علاقہ ہے۔ وہ علاقے جن میں بانس کی فصل نہیں ہوتی، اُن میں یورپ، شمالی افریقہ، مغربی ایشیاء، کینیڈا، آسٹریلیا کا بیشتر حصہ اور انٹارکٹیکا شامل ہیں۔ [3]
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ این بیسٹرائیکوف، وی۔کاپوس، آئی۔لائیسینکو اور سی۔ایم۔اے۔ سٹیپلیٹن. ایشیاء میں جنگلی بانس کی تقسیم و تحفظ کا مقام, نباتیات اور تحفظ, vol. 12 no. 9 (Sep 2003), pp. 1833-1841.
- ^ "دیوقامت بانس". نباتیاتی اعدادوشمار. امریکی محکمہء زراعت. http://plants.usda.gov/java/profile?symbol=ARGI.
- ^ ہکسلے۔اے۔ایڈ (1992). نئی زرعی لغت. ISBN 0-333-47494-5.