برقی دماغی تخطیط

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
انسانی ، برقی دماغی مخطط کا ایک نمونہ

برقی دماغی تخطیط (Electroencephalography) ، عصبی فعلیات میں جاندار (بطور خاص انسانی) دماغ کی برقی صورتحال یا کیفیت معلوم کرنے کے لیۓ ایک پیمائشی طریقہ کار ہے ۔ دماغ کی برقی تحریک کو ناپنے کے لیۓ برقیرے (electrodes) استعمال کیۓ جاتے ہیں ، ان برقیروں کو عام طور پر سر کی جلد پر لگایا جاتا ہے مگر بعض اوقات انکو دماغ کے گرد موجود جھلی کے نیچے یعنی تحت جافیہ (subdural) اور بعض اوقات دماغ کے گودے کے اندر یعنی قشرہ مخ (cerebral cortex) میں بھی لگایا جاتا ہے۔

دماغ میں پیدا ہونے والی ان برقی موجوں کو ایک کاغذ پر اتارا جاتا ہے اور اس طرح جو خطوط حاصل ہوتے ہیں انکو برقی دماغی مخطط (electroencephalogram) کہا جاتا ہے اور اسکے لیۓ اوائل کلمات ، EEG اختیار کیا جاتا ہے۔ جبکہ وہ آلہ یا اوزار جو اس تخطیط کے لیۓ استعمال کیا جاتا ہے اسے، برقی دماغی مخطاط (electroencephalograph) کہا جاتا ہے۔

تین اہم الفاظ کی وضاحت[ترمیم]

  • تَخطيط ---- خطوط (گراف) بنانا / graphy (مثلا، electroencephalo-graphy)
  • مِخطاط ---- خطوط (گراف) بنانے والا آلہ / graph (مثلا، electroencephalo-graph)
  • مُخَطَّط ---- خطوط (گراف) / gram (مثلا، electroencephalo-gram)

نگار خانہ[ترمیم]