برقی ناقلہ
برقی ناقلہ (electric locomotive) کا لفظ بنیادی مفہوم کے لحاظ سے تو ایک ایسے ناقلہ (locomotive) کے لیۓ استعمال ہوتا ہے کہ جو اپنی نقل مکانی (locomotion) کے لیۓ برقی طاقت سے استفادہ حاصل کرتا ہو یا یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ ہر بجلی سے چلنے والی گاڑی یا ناقل (vehicle) کو برقی ناقلہ کہا جاسکتا ہے۔ جبکہ اکثر و پیشتر ایک برقی ناقلہ سے مراد ایک برقی قطار کے قاطرہ (train engine) کی بھی لی جاتی ہے۔ عام طور پر ایسے برقی ناقلیات (locomotives) کے لیۓ جو بجلی یا برقی توانائی درکار ہوتی ہے وہ مختلف زرائع سے حاصل کی جاسکتی ہے ، ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ وہ بجلی اس گاڑی یا ناقلہ کے اوپر تانے گئے تاروں سے حاصل کی جاتی ہو جسے بالاسری خطوط (overhead lines) کہا جاتا ہے اور یا پھر ایسا بھی کیا جاسکتا ہے کہ بجلی کی فراہمی ریل کی پٹری کے ساتھ ساتھ کی جاۓ ایسی صورت میں دو عام پٹریوں کے ساتھ ایک تیسری پٹری بچھائی جاتی ہے اور اس طریقے کو تیسری پٹری third rail بھی کہا جاتا ہے۔ بعض اوقات ایسا بھی ممکن ہوتا ہے کہ اس ناقلہ کے اوپر ہی یعنی برتختہ (onboard) بجلی کی فراہمی کا زریعہ نصب کردیا جاۓ جیسے کوئی برقیچہ (battery) یا دولاب (flywheel) وغیرہ لگا دیا جاۓ۔