بشری شماریات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

بشری شماریات (Demography) ایک ایسا مضمون ہے جس میں انسانی آبادی کا شماریاتی (Statistical) تجزیہ کیا جاتا ہے۔ اس میں پیدائش، اموات، رہائش، ہجرت، بیماریاں، آبادی کی تقسیم اور ایسی دیگر چیزوں کا شماریاتی تجزیہ کیا جاتا ہے۔ بشری شماریات کا آغاز ایک طرح سے ابن خلدون (1332ء-1406ء) نے کیا جس نے 'مقدمہ ابن خلدون' میں آبادی کے بارے میں تجزیاتی تبادلہ خیال کیا ہے۔ بعد کے مشہور ناموں میں تھامس مالتھس (1766ء – 1834ء) کا نام سرِفہرست ہے۔