بشنڈوٹ

متناسقات: 33°26′04″N 73°17′05″E / 33.4344°N 73.2846°E / 33.4344; 73.2846
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
گاؤں
متناسقات: 33°26′04″N 73°17′05″E / 33.4344°N 73.2846°E / 33.4344; 73.2846
ملکپاکستان
صوبہپنجاب
ڈسٹرکٹراولپنڈی
تحصیلکلرسیداں
حکومت
 • قسمیونین کونسل
 • مجلسیونین کونسل بشنڈوٹ
 • نمائندہ

چیئرمین

کونسلر
اعتزاز احمد کیانی

زبیر کیانی

راجا مسعود کیانی
آبادی
 • کل1,000 سے زائد

بشنڈوٹکلر سیداں ملکِ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک گاؤں ہے۔ بشنڈوٹ کی تحصیل کلرسیداں ہے جو بشنڈوٹ سے 11 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس کے قریبی علاقوں میں ساگری، شاہ باغ، چوک پنڈوری اور روات شامل ہیں۔ روات بشنڈوٹ سے 5 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اور گجر خان 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ یونین کونسل بشنڈوٹ میں بہت سے چھوٹے گاؤں بھی شامل ہیں۔ بشنڈوٹ میں 1000 سے زائد افراد رہائش پزیر ہیں۔

سرکار[ترمیم]

یونین کونسل بشنڈوٹ کے چیئرمین کا نام زبیر کیانی ہے جن کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ن سے ہے اور کونسلر کا نام مسعود کیانی ہے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے۔ راجا اعتزاز احمد کیانی ہر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر بشنڈوٹ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ہمایوں کیانی جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے ہے یونین کونسل بشنڈوٹ کے چیئرمین کے انتخابات میں زبیر کیانی کے مخالف ہیں۔

تاریخ[ترمیم]

بشنڈوٹ دو الفاظ کا مجموعہ ہے۔ "بشن" جو ایک ہندو راجا کا نام تھا اور "دوٹ" جس کے معنی پرانی پوٹھواری میں "گاؤں" کے ہیں۔

قوم[ترمیم]

بشنڈوٹ میں رہنے والے اکثریت لوگوں کا تعلق گکھڑ برادری سے ہے جو اپنے ناموں کے ساتھ "راجا" اور "کیانی" کا استعمال کرتے ہیں۔

مذہب[ترمیم]

بشنڈوٹ میں رہنے والے تمام افراد کا تعلق دین اسلام سے ہے۔ آزادی سے پہلے یہاں پر ہندو، سکھ اور مسلمان اکھٹے رہتے تھے۔