بی ایم ایل موبائل پے

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بی ایم ایل موبائل پے بینک آف مالدیپ کے زیر انتظام موبائل ادائیگی کی سہولت ہے۔ یہ سہولت لوگوں اور کاروباروں کے بیچ روپیوں کی فوری منتقلی میں معاون ہے۔ اس سہولت سے جزائر مالدیپ میں رقم کی منتقلی آسان ہوتی ہے۔

کلیدی خصوصیات[ترمیم]

  • سبھی موجودہ کریڈٹ، ڈیبٹ اور پری پیڈ کارڈوں کو یکجا کیا جا سکتا ہے۔
  • کاروباری مقامات پر سہولت بخش انداز میں پیسوں کی منتقلی ممکن ہے۔
  • اس سہولت سے اہل خاندان اور دوست احباب کو آسانی رقم منتقل کی جا سکتی ہے، چاہے وہ مقامی ہو یا بین الاقوامی۔
  • اس سے یہ آسان ہوتا ہے بقیہ جمع رقم اور معاملتوں کی تاریخ کا جانچا جائے ۔
  • اس میں اضافی حفاظتی اقدامات شامل ہیں۔ ایک وقتی پاسورڈ (او ٹی پی) کی سہولت کے ساتھ موبائل فونوں میں منظوری کی درخواست (Approval Request) بھی ایک خصوصیت ہے جو کلیدی معاملتوں میں مستعمل ہے۔
  • حفاظتی اقدام کے طور پر گاہکوں کو 70 مالدیپی روفیوں سے بڑھ کر قیمت کی معاملت پر منظوری کی درخواست بھیجی جا تی ہے۔
  • دیگر کئی موبائل سہولتوں کی طرح بی ایم ایل پے میں حساس معلومات پوشیدہ رہتے ہیں اور کوئی معلومات محفوظ نہیں رکھی جاتی ہے۔[1]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 16 فروری 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2019