تارا سنگھ (مصنفہ)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈاکٹر سریمتی تارا سنگھ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش (1952-10-10) 10 اکتوبر 1952 (عمر 71 برس)
شہریت بھارتی
شریک حیات ڈاکٹر برہم دیو پرساد سنگھ
اولاد دو بیٹے
عملی زندگی
تعليم کولکاتا کالج
پیشہ مصنفہ، شاعرہ اور قلم کار

تارا سنگھ (انگریزی: Tara Singh) (ولادت: 10 اکتوبر) بھارتی ہندی زبان کی مصنفہ ہیں۔ ان کا تعلق اوسب درجہ کے خاندان سے ہے۔ انھیں بچپن سے ہی ناچنے گانے کا شوق تھا اور شاعری بھی لکھا کرتی تھیں۔ انھیں اسکول اور کالج کے دنوں میں متعدد دفعہ شاعری میں اعزازات سے نوازا گیا اور خوب سراہا گیا۔ کئی ادبی مسابقوں میں انھوں انعامات اپنے نام کیے۔[1]

زندگی[ترمیم]

انھوں نے آرٹس میں گریجویشن کیا اور کولکاتا کالج میں صدر شعبہ کیمیسٹری سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد انھوں نے اپنی زندگی ہندی زبان و ادب کے لیے وقف کردی۔ جلد ہی ان کی شاعری اور ادبی کاوشوں کو اسٹار ٹی وی نے سراہا اور ان کی کئی نظمیں کئی اخباروں اور مجلوں میں شائع ہوئیں۔ دو شعری مجموعوں کی اشاعت کے بعد جذباتی اور معنی خیز شاعری میں ان کا نام بولنے لگا اور ان کی خوب پزیرائی ہوئی۔ انھوں نے خاندانی اور سماجی مسائل، ذاتی اور سماجی پکوان، زندگی اور رشتہ کا فلسفہ، موت وحیات اور زندگی کے اہم پڑاو پر کئی تصنیفیں شائع کیں۔ انھوں نے ہندی ادب میں 21ویں صدی کی چھایابادی شاعرہ کہا جانے لگا۔[2][3]

ادبی سرمایہ[ترمیم]

میناکشی پرکاشن دہلی نے تارا سنگھ کی کل 32 کتابیں شائع کی ہیں۔ ان میں 20 شاعری کی کتابیں، 7 غزلوں کے مجموعے، 3 کہانیوں کے مجموعے اور 2 ناول۔ ان کی 114 مشترکہ شاعری کے مجموعے بھی شائع ہوئے ہیں۔ ان کے مضامین ہندی کی 27 ویبسائٹوں پر شائع ہوتے ہیں۔ 2008ء میں ہندی فلم ‘سپائی جی‘ میں ان کا نغمہ شامل کیا گیا تھا۔

حالیہ مصروفیات[ترمیم]

وہ ہندی ویب گاہ سورگ وبھا کی بانی ہیں اور سہ ماہی آن لائن سورگ وبھا کی ایڈیٹر ان چیف ہیں۔ ہندی ادب میں اس مجلہ کو اہم مقام حاصل ہے۔ یہ ہر سال ہندی ادب میں گرانقدر خدمت کے لیے ہندی ادیب یا صحافی کو اعزاز سے بھی نوازتی ہے۔ وہ ساہیتیک، سنسکرتک اور کلا سنگم اکیڈمی، پرتاپ گڑھ، یوپی کی صدر نشین ہیں۔ انھیں غزل، کہانی، ناول اور فلمی نغمے میں زیادہ دلچسپی ہے۔[4]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "swargvibha"۔ 28 جولا‎ئی 2014 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2014 
  2. "sahityakunj"۔ 04 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2014 
  3. "Books by Tara Singh"۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 جولا‎ئی 2014 
  4. "swargvibha"۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 دسمبر 2017 [مردہ ربط]