تالیف کلام
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
تالیف |
synthesis |
تالیفِ کلام مصنوعی طریقہ سے انسانی کلام پیدا کرنے کو کہتے ہیں۔ اس عمل کے لیے استعمال ہونے والے شمارندہ کو "کلام تالیف گر" کہتے ہیں، جو جامع استعمال شمارندہ پر مصنع لطیف کی صورت یا خاص استعمال مصنع کثیف پر مشتمل ہو سکتا ہے۔ عبارت سے کلام نظام عام زبان میں لکھی عبارت کو کلام میں تبدیل کرتا ہے؛ دوسرے نظام "علامتی لسانی نمائندگی" جیسے "صوتی انتساخ" کو کلام میں بدلتے ہیں۔
کلام کی تالیف تسجیل شدہ کلام کے شذروں، جنہیں قاعدہمعطیات میں محفوظ کیا ہوتا ہے، کو جوڑ کر کی جا سکتی ہے۔ مختلف نظاموں میں محفوظ شدہ اکائیوں کی جسامت مختلف ہوتی ہے؛ نظام جس میں مسماع یا ثنائیمسماع اکائی استعمال ہو، سب سے زیادہ حیطہ فراہم کرتے ہیں مگر ممکنہ طور پر کم شفاف ہوتے ہیں۔ خاص استعمالی ساحہ صورتوں میں، پورے الفاظ یا جملے کو محفوظ کرنے سے اعلی معیاری اخراج حاصل ہوتا ہے۔ دوسری طرف، تالیف گر میں "صوتی سبیل" کا مثیل اور انسانی صوت (آواز) کے دوسرے خصائل کو شامل کرنے سے مکمل طور پر مصنوعی تالیف شدہ آواز اخراج کی جا سکتی ہے۔
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
عبارت.سے.کلام |
text-to-speech (tts) |
برمجہ برائے "عبارت سے کلام"[ترمیم]
| ویکیمیڈیا العام میں تالیف کلام سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |