تبادلۂ خیال:رباعی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

اسد فاطمی تم کو اس قسم کی رباعی یہاں لکھتے ہو‎ئے شرم آنی چاہیے ۔ تماری نسل نہ جانے کیوں رضی اللہ عنہ کے نام سے بدکتی ہے ؟ --فوجدار 13:15, 4 جون 2009 (UTC) جوش ملیح آبادی کو ان حرکتوں کے باعث "ملحد" کہا جاتا تھا۔ یہ ناپاک رباعی حذف کی جا‎ۓ اور اسد فاطمی کی جانب سے اہلسنت کی دل آزاری پر منتظمین کو ایکشن لینا چاہیے--انتہا پسند 13:39, 4 جون 2009 (UTC)

فاطمی نام کی ہی شرم کرلی ہوتی۔ صحابہ پر سب و وشتم تم لوگوں کا وطیرہ ہے۔ اپنے مفرور نمبر 12 کے غار کا پتا چلا یا نہیں؟--119.73.69.221 13:47, 4 جون 2009 (UTC)

تف ہے تم پر--فوجدار 13:54, 4 جون 2009 (UTC)



برادرم انتہا پسند اور فوجدار صاحب،

میں آپ کے اعتراضات کو بجا نہیں سمجھتا۔ اس رباعی کی لفاظی کا تشیّع یا تسنـّن سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ رندوں کا اپنا ڈکشن ہوتا ہے۔ صہبا ایک مشروب کا نام ہے، جو رندوں کو بہت مرغوب اور زہّـاد کے ہاں بہت معتوب ہے۔ اب اگر ایک رند نے موج میں آکر یہ دعا کرہی دی ہے کہ خدا اس پر راضی ہو، تو اس میں معاذاللہ توہین شیخین یا بے تحریمئ صحابۂ کرام کا پہلو کہاں سے نکل آیا۔

ایک ادبی مضمون لکھتے ہوئے حافظے میں جو چار رباعیاں تھیں، لکھ‍ دیں، یہ کوئی پر تعصب انتخاب نہیں تھا۔ یاروں کی دلآزاری ہوئی، حذف کر دی گئی۔ اب اور کیا “ایکشن“ ہو۔۔

ادب کو ہم اس بات کا پابند نہیں کر سکتے کہ ذخیرۂ الفاظ کس نظام لفاظی سے لیا جائے، طبعیات سے، ریاضیات سے یا روحانیات سے۔ ادب اور ادیب اس معاملے میں آزاد رہنا چاہیے، اب ہم اس کے انتخاب الفاظ سے ذاتی تاویلات کرکے گروہی فسادوں کے بہانے نکالتے پھریں، یہ ہماری نیک نیتی پر ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہادب لطیف سے لطف اٹھانا سیکھیے اور ادبی مباحث کو ادبی مباحث ہی رہنے دیا کریں، مناظروں کے لیے اور بہت سے فورم اور زمرے موجود ہیں۔

باقی آپ کی غیب شناسی کی داد دیتا ہوں کہ آپ نے فقط میرا نام پڑھ‍ کر میرے حسب نسب، عقیدہ اور مسلک و مشرب تک کو جا لیا، ضروری نہیں کہ جو کچھ‍ آپ مجھے سمجھ‍ رہے ہیں میں وہی کچھ‍ ہوں۔

مخلص،

اسد فاطمی