تبادلۂ خیال:رقص عربی

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مکرمی کاشف عقیل صاحب۔ میں ویکیپیڈیا اردو کا ایک جزوقتی صارف اور لکھاری ہوں۔ فنون لطیفہ کا دلدادہ اور دنیا دار آدمی ہوں۔ ابھی بیلے ڈانس پر ایک مضمون ترتیب دے رہا تھا۔ بیلی ڈانس کے مختلف حصوں/مرحلوں کی بابت حتی الوسع محتاط رہا ہوں کہ فحش زبان استعمال نہ کروں لیکن خبر نہیں کیوں آپ کی طرف سے وہ سرخی حذف کر دی گئی ہے۔ جناب، اعضائے جسمانی کا ذکر کرتے ہوئے بازاری زبان سے احتراز اور کتابی زبان کا استعمال روا رکھا ہے۔ اب موضوع ہی ذرا گلیمرس ہے تو اس میں مولانا شبلی نعمانی والا ذخیرہء الفاظ تو استعمال نہیں ہو گا۔ آپ فارسی عربی اور انگریزی وغیرہ کے فنی اور علمی مقالات پڑھیے، وہ زبانیں اتنی شرمیلی نہیں ہیں جتنا کہ ہم اردو کو بنائے جا رہے ہیں۔ خدارا اپنے تمغہء اردو کا پاس ضرور رکھیے، اردو کی خدمت بھی کیجیے، لیکن اس بچاری کو اسقدر بھی گرہستن بی بی نہ بنا دیجیے۔ مجھے آپ کی اس سرگرمی پر دکھ ہوا۔ میں اب مقالہ مکمل نہیں کر پاؤں گا۔ اگر ہو سکے تو خود ہی کر دیجیے۔ دیکھتے ہیں بیلی ڈانس پر بات کرتے ہوئے کس قدر “نظریاتی محاورہ“ استعمال کر پاتے ہیں آپ۔۔ خیر اندیش: اسد فاطمی

  • معلوم نہیں آپ کس حذف شدگی کی شکایت کررہے ہیں۔ میں نے تو اس مضمون میں سے کچھ حذف نہیں کیا۔ صرف ایک بین الوکی ربط کا اضافہ کیا ہے۔ --کاشف عقیل 00:34, 29 نومبر 2011 (UTC)