تبادلۂ خیال:نعت

صفحے کے مندرجات دوسری زبانوں میں قابل قبول نہیں ہیں۔
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میری لئے انتہائی خوش نصیبی کی بات ہے کہ اُردو وکی پیڈیا پر نعت کے مضمون کا آغاز میرے ہاتھوں ہوا۔ میری خواہش یہ ہے کہ اس مضمون کو اتنا جامع اور مدلل مضمون بنایا جائے کہ یہ اُردو وکی پیڈیا کا منتخب مضمون بن جائے۔ اس کے لئے میں تمام ساتھیوں سے تعاون کا طلبگار ہوں۔ اس کے لئے مزید رہنمائی و آراء کا بے چینی سے منتظر ہوں۔ --اسپریچولسٹ (گفتگو) 12:02, 29 مئی 2008 (UTC)

بیرونی روابط کی درستی (ستمبر 2020)[ترمیم]

تمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،

ابھی میں نے نعت پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:

نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔

As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}} (last update: 15 July 2018).

  • If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
  • If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with [iabot.wmcloud.org/iabot/index.php?page=manageurlsingle this tool].

شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 10:36، 20 ستمبر 2020ء (م ع و)

تقدیس ثناء خوانی[ترمیم]

" میری ڈائری کا ورق "

تقدیس ثنا خوانی ؛

محبوب خدا محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مدحت ، تعریف و توصیف اور شمائل و خصائص کا نظمی بیان نعت رسول مقبول کہلاتی ہے ، نعت گوئی کی تاریخ جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ اکرام کے دور سے شروع ہوتی ہے اولین نعت گو آپ کے چچا ابو طالب اور صحابی حسان بن ثابت رضی اللہ شمار ہوتے ہیں جبکہ یہ ایک طویل فہرست ہے، عربی لغت میں نعت کے معانی مدحت رسول ہیں اور نعت گو کو ثناء خوان بھی کہا جاتا ہے، اولیاء اللہ نے بھی عشق رسول کو پالینے کا ذریعہ نعت گوئی کو قرار دیا، اور سب اولیاء اللہ نے نعت گوئی کو ترویج دی اور نعتیہ کلام لکھے ،

نعت گوئی کا شرف صرف مسلمانوں کو ہی حاصل نہئں بلکہ بہت سے ہندو شعراء نے بھی مدحت سرائی کا اعزاز حاصل کیا ہے ان شعراء کی فہرست میں جسٹس بھگوان داس بھی شامل ہیں ، کنور مہندی سنگھ بیدی نے لازوال نعتیہ اشعار لکھے

"عشق ہو جائے کسی سے کوئی چارہ تو نہیں ۔۔۔ صرف مسلم کا محمد پہ اجارہ تو نہیں ۔"

روایت میں بیان کیا جاتا ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا دف کی تھاپ پر نعت خوانی سے کیا گیا لیکن زیادہ تر نعت گوئی اور ثناخوانی کا سلسلہ جاری رہا اور اس اس سلسلے میں بڑے بڑے ثنا خوانوں کے نام آتے ہیں قاری وحید ظفر قاسمی ، فصیح الدین سہروردی محترمہ منیبہ صاحبہ، مرغوب احمد ہمدانی ، اعظم چشتی صاحب ان سب نے نہایت ادب و احترام اور عشق رسول میں مغلوب ہو کر نعت کی تقدیس کا حق ادا کیا اور پھر جناب عبدالروف روفی کی شہرہ آفاق نعت " میٹھا میٹھا ہے میرے محمد کا نام" جناب روفی صاحب نے اس نعت کی ادائیگی دف کی دھن پر کی جو کہ آسودگی ذہن کا باعث و سبب ٹھہرتی تھی یہاں تک تو مدحت سرائی اور ثناخوانی کا تقدس ، احترام اور نذرانہ نعت بحضور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پیش کرنے کے ادب و آداب قائم رہے ، مگر جب ڈش ٹی وی کا دور آیا تو ہم نے دیکھا اور سنا کہ پی ٹی وی پر نذرانہ نعت پیش کرنے کا جو اسلوب تھا وہ یکسر محدود ہو کر رہ گیا جو مدحت سرا نعت کے تقدس کے پیش نظر نظریں جھکائے رکھتے تھے اور ادب کا یہ عالم تھا کہ رسول خدا محمد مصطفٰی کی خدمت اقدس میں سانس روکے کھڑے ہوں وہ تقدس کی روش بدلتی نظر آنے لگی اب مدحت سرائی میں موسیقی کا عنصر واضح دکھائی دینے لگا ، موسیقی کی لے پر لہرانا اور ہاتھ لہرا لہرا کر مدحت سرائی شیوہ بن گیا ،

اب کا عالم الامین و الحفیظ اس دور میں جتنی کثرت سے فرقہ واریت بڑھی اسی رفتار سے نعت کی اصولی شکل اور ادب و آداب اس فرقہ واریت کی نظر ہوگئے، جتنے نجی چینلز وجود میں آئے اسلام کی ترویج کیلئے وہ اپنی ان کی ترویج کیلئے استعمال ہونے لگے اور اس فرقہ کے چاہنے والوں نے ان بانئ چینل کو پتہ نہیں کیا سمجھ لیا کہ ان کی پرستش ہونے لگی

" اب اسلام کے در پر خود مسلمان ہوگیا " ایک دوسرے سے سبقت لیجانے میں اور یہ باور کرانے کیلئے کہ سب سے زیادہ اسلام ہم جانتے ہیں اسلام کے ساتھ کھلواڑ کیا جانے لگا ۔ 119.160.97.92 16:10، 6 اکتوبر 2022ء (م ع و)

نعت خواں[ترمیم]

اردو نعت گو شعراء کی صرف فہرست مرتب کی جائے تو وہ ضخیم کتاب پر مشتمل ہوگی۔ اردو نعت گوئی میں چند مشہور قابلِ ذکر شعراء یہ ہیں…. اعلیٰ حضرت احمد رضا خان بریلوی، حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی، حضرت قاسم نانوتوی، مرزا رفیع سودا، نظیر اکبر آبادی، بہادر شاہ ظفر، امیر مینائی، شبلی نعمانی، اکبر الٰہ آبادی، جگر مراد آبادی، اسمٰعیل میرٹھی، خواجہ محمد اکبر وارثی، ولی گجراتی، میر تقی میر، انشاء اﷲ خان، غلام ہمدانی مصحفی، کفایت علی، مولوی خلیل الدین، میر فیاض علی خان، محسن کاکوری، الطاف حسین حالیؔ، قیصر وارثی، عزیز لکھنوی، آسی لکھنوی، نواب بہادر یار جنگ خلق، حسرت موہانی، ظفر علی خان، علی سکندر، جگر مراد آبادی، سراج الدین ظفر، حفیظ ہوشیار پوری، شورش کاشمیری، احسان دانش، شاعر لکھنوی، تابش دہلوی، نعیم صدیقی، حفیظ تائب، حفیظ جالندھری، ماہرالقادری، بہزاد لکھنوی، صبا اکبر آبادی، عبد العزیز خالد، مظفر وارثی، عبدالستار نیازی، ادیب رائے پوری، ریاض الدین سہروردی ، اقبال عظیم ، راجہ رشید محمود، مشکور حسین یاد ، ریاض مجید ، رعنا اکبر آبادی، حافظ لدھیانوی، ساغر، احمد ندیم قاسمی، جعفر طاہر، عاصی کرنالی، راغب مراد آبادی، ، اثر زبیری ، صبیح رحمانی ، مسرور کیفی، اعجاز رحمانی، خالد احمد ، سید قمر ہاشمی، عارف عبدالمتین ، صہبا اختر، سعید وارثی ، حکیم سید محمود احمد سرو سہارنپوری، ڈاکٹر عبدالخیر کشفی، طاہر سلطانی، اقبال عظیم، مسعود چشتی، شمیم تھراوی، وقار اجمیری، علیم ناصری، خالد شفیق، مسرور جالندھری ، سید نصیرالدین گولڑہ شریف، لالہ صحرائی ، قمر یزدانی ، منور بدایونی، ساجد اسدی ، اقبال سہیل،حمید صدیقی، نشور واحدی، ثانی حسنی، عامر عثمانی، تسنیم فاروقی،جلیل مانک پوری،رئیس نعمانی،سید عبدالفتاح اشرف علی گلشن آبادی،امجد حیدرآبادی، ظفر علی خان علیگ، ہمسر قادری،ابوالمجاہد، فضا ابن فیضی، ساجد صدیقی، تابش مہدی، افسر امروہوی ، ابرار کرتپوری ، ڈاکٹر ماجددیوبندی، راشد اعظم وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ نبی کریم کی مدحت بیان کرنے میں خواتین کا حصہ بھی کم نہیں ہے، ان میں چند نمایاں اسمائے گرامی ہیں اختر محل اختر، زاہدہ خاتون شیروانیہ، انوری بیگم، انیسہ ہارون شیروانی، سیدہ سردار بیگم اختر، مبارزالنساء، ا۔ک بدایونی، سردار انوری بیگم، خورشید آرا بیگم، قمر جہاں، مخفی بدایونی، محجوب سیتاپوری، نورالصباح نور، ادا جعفری، پروین شاکر، شاہدہ حسن، شہناز نور، فاطمہ حسن، گلنار آفریں، وضاحت نسیم، رضیہ سبحان، شاہدہ لطیف، علیم النسا ثنا، پروفیسر ریحانہ تبسم فاضلی، پروفیسر نزہت عباسی ، پروفیسر فائزہ احسان پروفیسر شاہین حبیب فوزیہ انجم، ام عبد منیب، ام بلال، بشریٰ فرخ، پروین جاوید، ریحانہ تبسم فاضلی، بشارت جبیں، حمیرا راحت، اے۔بی رخشاں، راحت آرا سہیل، صغرا فاطمہ نصیر، طلعت اشارت، مخفی امروہوی، مسعودہ خانم، ناصرہ رفیق، ناظرہ عالم، نور جہاں بنت عرب، نورین طلعت عروبہ، اور مسرت جہاں نوری ، شیبا حیدری ، ریحانہ شفاعت ناز ) اور دیگر قابل ذکر ہیں۔


پاکستان میں فروغ نعت کے سلسلے میں نمایاں خدمات انجام دینے اور نعت پر ریسرچ، نعتیہ کتب اور نعتیہ رسائل کی اشاعت کے لیے کام کرنے والی شخصیات میں راجہ رشید محمود(ماہنامہ نعت) صبیح رحمانی (نعت رنگ )، ڈاکٹر عزیز احسن، ڈاکٹر شہزاد احمد(حمد و نعت)، غوث میاں، اعجاز رحمانی، طاہر سلطانی(جہاں حمد و نعت)، شاکر القادری (فروغِ نعت)، منیر قصوری(ایوان ِنعت)، عبدالعزیز خاکی(دنیائے نعت)، آفتاب کریمی (سفیر نعت)، ڈاکٹر سرور حسین نقشبندی (مدحت)سراج قادری(دبستانِ نعت) الحاج غلام مجتبی احدی، حاجی قادر بخش ، حاجی محمد اسحاق میمن، حکیم منظور ہمدانی ، صوفی شوکت علی قادری، شیخ ثاقب شہزاد ، آفتاب احمد نقوی، پروفیسرمحمد اقبال جاوید، اقبال نجمی نور احمد میرٹھی، شاہ محمد تبریزی، طاہر قریشی، تنظیم الفردوس، جہاں آرا لطیفی اور دیگر شامل ۔ کئی غیر مسلم شعراء نے بھی نعت گوئی کی۔ان شعرا میں پنڈت دیاشنکر نسیم، چھنو لال دلگیر، پنڈت ہری چند اختر، گوپی ناتھ امن، نوبت رائے نظر، پنڈت امر ناتھ آشفتہ دہلوی، بھگوت رائے راحت کاکوروی، مہاراجہ کشن پرساد، پنڈت برج موہن دتا تریہ کیفی، رگھوپتی سہائے، فراق گورکھپوری، اوم پرکاش، باقر ہوشیارپوری، تلوک چند محروم، تربھون ناتھ زار زتشی دہلوی، کنور مہندر سنگھ بیدی سحر، بال مکند عرش ملسیانی، پریم لال شفا، کالی داس گپتا رضا، جگن ناتھ آزاد، آنند موہن گلزار دہلوی کے نام قابل ذکر ہیں۔ماخذ۔ امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:44، 25 جنوری 2023ء (م ع و)