تبدل کامل
وکیپیڈیا سے
| اصطلاح | term |
|---|---|
|
تبدل کامل [1] |
permutation |
ممیز اشیاء جن کی تعداد n ہو، کا تبدل کامل ان اشیاء کی واضح مرتب میں ترتیب کو کہتے ہیں۔ ان ترتیبوں کی تعداد کو
کی علامت سے لکھتے ہیں۔ گنتی کے بنیادی قاعدہ کی رُو سے
جہاں ! کی علامت عاملیہ کو ظاہر کرتی ہے۔
مثال کے طور پر، اشیاء "ج"، "ب"، "د"، کی مختلف تبدل کامل جدول 1 میں دی ہیں،
| ج | ب | د |
| ج | د | ب |
| ب | ج | د |
| ب | د | ج |
| د | ج | ب |
| د | ب | ج |
جن کی تعداد
ہے۔
تعریف: ممیز اشیاء جن کی تعداد n ہو، کا تبدل کامل جبکہ n میں سے r اشیاء چنی جائیں، ان اشیاء میں سے r کی واضح مرتب میں ترتیب کو کہتے ہیں۔ ان ترتیبوں کی تعداد کو
کی علامت سے لکھتے ہیں۔ گنتی کے بنیادی قاعدہ کی رُو سے
| ب | د |
| ب | ل |
| ب | ہ |
| د | ل |
| د | ب |
| د | ہ |
| ل | ہ |
| ل | د |
| ل | ب |
| ہ | ل |
| ہ | ب |
| ہ | د |
جس کو عاملیہ کی تعریف استعمال کرتے ہوئے یوں لکھ سکتے ہیں:
کے لیے کی nPr علامت بھی استعمال ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، اشیاء "ب"، "د"، "ل"، "ہ" کی تبدل کامل جبکہ 4 میں سے 2 اشیاء چنی جائیں، جدول 2 میں لکھی ہیں، اور ان کی تعدار
ہے۔
| م | ا | م | ا |
| م | ا | ا | م |
| م | م | ا | ا |
| ا | ا | م | م |
| ا | م | ا | م |
| ا | م | م | ا |
فہرست |
[ترمیم] مسلئہ اثباتی
تعریف: اشیاء جن کی کُل تعداد n ہو، جبکہ ان میں a اشیاء ایک جیسی ہوں، b اشیاء ایک جیسی ہوں، c اشیاء ایک جیسی ہوں، اور اسی طرح، کا تبدل کامل ان اشیاء کی واضح مرتب میں ترتیب کو کہتے ہیں اور ان ترتیبوں کی تعداد
ہے۔ مثال کے طور پر اشیاء "م"، "ا"، "م"، "ا"، کا تبدل کامل جدول 3 میں دیا ہے، اور ان کی تعداد
ہے۔
[ترمیم] مسلئہ اثباتی
اشیاء کی اقسام کی تعداد n ہو۔ ان میں سے r قسم کی اشیاء کی مرتب سجاوٹ کی راہیں nr ہیں۔
[ترمیم] مسلئہ اثباتی
n اشیاء کو دائرہ میں مرتب سجانے کی راہیں
ہیں۔
[ترمیم] حوالہ جات
- ^ = permutation دو الفاظ کا مرکب ہے 1- per بمعنی کل یا کامل اور 2- mutation بمعنی تبدل یا تغیر یا تبدیلی (طب میں اس لفظ mutation کے لیۓ طفرہ استعمال ہوتا ہے)۔ تبدل ؛ ت اور ب پر زبر اور د پر پیش بشمول تشدید آتا ہے، تلفظ رومن میں، tabaddul-e-kaamil ، اور اعراب کے ساتھ نیچے درج ہے o تَبَدُّلِ کامل
E=mc2 اردو ویکیپیڈیا پر ریاضی مساوات کو بائیں سے دائیں LTR پڑھیۓ ریاضی علامات



