تحصیل خیرپور ناتھن شاہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

خیرپور ناتھن شاه ضلع دادو کے ایک تعلقہ کا نام ہے۔ اس کے شمال-مغرب میں میہڑ، مشرق میں صوبہ بلوچستان اور جنوب میں دادو اور جوہی واقع ہیں۔ تاریخی اعتبار سے یہ پہلے ضلع لاڑکانہ کا حصہ تھا۔ اکتوبر 1931ء میں اسے نئے ضلع دادو میں شامل کیا گیا۔

اسی تعلقہ کا ایک قصبہ گوٹه گاڑهی کلہوڑا عہد حکومت کا پہلا تخت گاہ تھا، جہاں پر میاں نصیر محمد کلہوڑو کا مقبرہ موجود ہے۔

خیرپور ناتھن شاه کو اس کے انگریزی مخفف کے -این - شاه (K.N Shah) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہاں کی مشہور شخصیات میں سید ناتھن شاه لکیاری ، سید جڑیل شاه جیلانی ، نشتر ناتھن شاہ ، وفا ناتھن شاہ ، محسن ککڑائی اور دیگر شخصیات شامل ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]