تَنبلئِ چشم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
Amblyopia
جماعت بندی اور بیرونی ذرائع
آئیسیڈی-10 H53.0
آئیسیڈی-9 368.0
معطیات 503
میڈلائین 001014
ایمیڈ oph/316 
عنوانات D000550

تنبلی چشم (amblyopia) امراض چشم یا علمِ بصری امراضیات میں شمار کی جانے والی آنکھ کی وہ کیفیت ہے کہ جس میں ضعف البصر یا بینائی میں کمی کی کوئی طبیعی یا جسمانی وجہ نا پائی جاتی ہو اور اسے عام طور پر کم نظری کی خاطر اختیار کیۓ جانے والے طریقۂ کار (جیسے عینک یا لمسی عدسہ (contact lense)) سے درست نا کیا جاسکتا ہو۔ عموماً یہ کیفیت محض ایک آنکھ کو متاثر کرتی ہے جبکہ دوسری آنکھ اس سے محفوظ رہتی ہے لیکن یہ کوئی ناقابل تحریف صورتحال نہیں اور دونوں آنکھیں بھی متاثر پائی جاسکتی ہیں۔ آنکھ کی ہی ایک اور بیماری حول (strabismus) کی وجہ سے بھی تَنبلئِ چشم کی کیفیت پروان چڑھ سکتی ہے اور اسی وجہ سے ان دونوں کو ایک بیماری سمجھنے کا رجحان بھی دیکھا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہے اور اس بیماری کو حول سے مبہم نہیں کرنا چاہیۓ یعنی صحیح معالجے کی خاطر ان دونوں میں تفریقی تشخیص لازم آتی ہے۔ تَنبلئِ چشم کو عربی میں غمش کہا جاتا ہے جبکہ اردو اور فارسی دونوں میں پایا جانے والا لفظ تنبلی ، اس کے متبادل تنبلی چشم کی بنیاد ہے؛ انگریزی میں اسے یونانی کے amblys بمعنی دھند ، تیرگی ، ظلمت ، کند اور ops بمعنی آنکھ ، بصارت کو ملا کر amblyopia لکھا جاتا ہے۔ گو amblys بمعنی تیرگی ، ظلمت اور دھند آتا ہے اس لیۓ اردو کا ایک اور لفظ تیرگئِ چشم بھی ایک ممکنہ متبادل ہو سکتا ہے لیکن تیرہ چشم یا تیرگئِ چشم کے الفاظ تیرگی (تاریک) سے نسبت رکھنے کی وجہ سے اندھا پن سے زیادہ قریب آتے ہیں اور اس ابہام سے بچنے کی خاطر تنبلی کا لفظ زیادہ مناسب ہے جو کہ کند (dull) سے قریب ہونے کی وجہ سے amblys کا متبادل اختیار کیا گیا ہے۔