آنکھ

وکیپیڈیا سے

Jump to: navigation, search
یہ مضمون عمومی طور پر انسانی آنکھ کے بارے میں ہے۔

آنـکھـ جسکے لیۓ طب میں عمومی طور پر عـیـن یا چـشم کا لفظ آتا ہے دراصل ایک ایسا عضو ہے جو کہ روشنی کا ادراک (احساس) کرسکتا ہے اور بصارت (بینائی) کا فعل انجام دیتا ہے۔ انسانی آنکھ کیمرے سے مماثلت رکھتی ہے کہ کیمرہ دراصل آنکھ کے اصول پر ہی ایجاد ہواہے۔

آنکھ کی ساخت۔
آنکھ کی ساخت۔

[ترمیم] تشریح

انسانی آنکھ کی شکل ایک گول کروی جسم کی ہوتی ہے جو کہ کاسہ سر یا کھوپڑی میں سامنے کی جانب استخوانی یا ہڈی سے بنے ہوۓ حلقہ چشم میں رکھی ہوتی ہے۔ اسکی ساخت کی مشابہت ایک ایسی گیند سے کی جاسکتی ہے کہ جسکی دیوار تین تہـ سے بنی ہو

  1. صلبہ (sclera) یہ سب سے بیرونی پرت ہوتی ہے
  2. مشیمیہ (choroid) یہ درمیانی پرت یا تہـ ہوتی ہے
  3. شبکیہ (retina) یہ آنکھـ کی دیوار کی سب سے اندرونی تہ ہوتی ہے