انگشت شہادت

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
بائیں ہاتھ میں شہادت کی انگلی

یہ انسانی پنجے کی دوسری انگلی ہے۔ اسے انگشتِ شہادت اس لیے کہا جاتا ہے کہ نماز پڑھتے وقت التحیات میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی رسالت کی گواہی دیتے وقت شہادت کے لیے دائیں ہاتھ کی یہ انگلی اُٹھائی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی سمت توجہ مبذول کرانے کے لیے بھی انگشتِ شہادت کا استعمال کیا جاتا ہے، طمنچہ کا گھوڑا دبانے کے لیے بھی یہ انگلی نہایت اہم ہے۔ دیگر انگلیوں کے مقابلے میں یہ انگلی سب سے زیادہ متحرک اور حساس انگلی ہے گو کہ اس کا قد سب سے لمبا نہیں ہے۔ اکیلی انگشتِ شہادت سے عدد ایک کی بھی نمائندگی ہوتی ہے۔ اسی انگلی سے کسی کو چپ رہنے یا ایک طرف ہونے یا دیگر اُمور کے لیے بھی اشارے کئے جاتے ہیں۔

ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں