ثریا خاتون

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

افسانہ نگار ، مضمون نویس

ثریّا خاتون 1948ء میں ٹونک راجستھان میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی عمر میں ہی ان کا خاندان ہجرت کر کے پہلے سکھر اور پھر کراچی میں لیاقت آباد کے علاقے میں آباد ہوا۔ بعد ازاں انھوں نے اپوا اسکول سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ کہانیاں لکھنے کا آغاز بچپن میں کیا اور پھر کچھ رسائل میں ان کے افسانے بھی شائع ہوئے۔ تاہم گھریلو مصروفیات کے سبب یہ سلسلہ جاری نہ رہ سکا۔ کچھ عرصہ قبل انھوں نے اپنے فیس بک پیج ’’جگ بیتی‘‘ پر اپنی یادداشتیں اور مضامین لکھنے کا سلسلہ شروع کیا جو کئی سال سے جاری ہے۔ جگ بیتی کے نام سے کتاب شائع ہوئی، کتاب انھیں مضامین اور یادداشتتوں کا مجموعہ ہے جو بچپن کی خوبصورت یادوں، یادداشتوں، مختلف شخصیات کے احوال، سیاسی واقعات، کئی ملکوں کی سیاحت اور کچھ حیرت انگیز قصّوں پر مشتمل ہے۔