جاوید رسول نگری
پنجابی اور اردو کے معروف شاعر
ولادت[ترمیم]
جاوید رسول نگری کا آبائی علاقہ رسولنگر (تحصیل وزیر آباد) ہے 2 مارچ 1954ء کو انعام اللہ کھوکھر کے گھر پیدا ہوئے،
تعلیم[ترمیم]
رسولنگر سے 1969ء میں میٹرک کیا، علی پور چٹھہ سے انٹر کیا
عملی زندگی[ترمیم]
1975ء میں بغرض معاش مسقط (عمان) گئے، جہاں کلرک فورمین (فوجی میس) میں 1988ء تک کام کیا، واپس آکر شناختی کارڈ آفس کے نمائندے رہے،
شعری مجموعے[ترمیم]
- نغموں کی برسات(پنجابی و اردو)
- پنڈ غماں دی (پنجابی)
- مجھے اس طرح نہ ملا کر
- کنکاں دے اولے(پنجابی)
وفات[ترمیم]
جاوید رسول نگری نے 3 جنوری 2020ء کو وفات پائی، [1]
حوالہ جات[ترمیم]
تاریخ وزیر آباد ، کامران اعظم سوہدروی