جزیاتی معاشیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

جزیاتی معاشیات (Microeconomics) سماجی علوم کی شاخ اکنامکس کی وہ قسم ہے جو معاشی نمائندوں (تاجر و صارف) کے انفرادی معاشی روئے اور طلب و رسد کا مطالعہ کرتی ہے۔ صارف کی معاشی احتیاجات و ترجیحات، انفرادی میزانیہ، افادہ، نیز مسابقانہ و اجارہ دارانہ تجارت وغیرہ اس کے اہم موضوعات ہیں۔