جسٹس خواجہ محمد شریف

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

سابقہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

خواجہ شریف نے 1971ء میں وکالت شروع کی اور دو مرتبہ لاہور کی ضلعی بار کے صدر منتخب ہوئے اور ہائی کورٹ کے جج بننے سے پہلے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے بھی فائز رہے۔ وہ لگ بھگ 13 برس تک ہائیکورٹ کا جج رہنے کے بعد ریٹائر ہو گئے تھے۔[1][2]

یاد رہے کہ خواجہ محمد شریف وکلا کی تحریک کی بنا پر 16 مارچ 2009ء کو ان ججوں کے ہمراہ اپنے عہدے پر بحال ہوئے تھے جن کو 3 نومبر 2007ء کو پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے کی پاداش میں ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ عہدے پر بحالی کے تقریباً ایک ماہ کے اندر انھیں 14 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔[3]

واضح رہے کہ 9 دسمبر 2010ء کو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف اپنے عہدے کی میعاد مکمل ہونے پر ریٹائر ہو گئے تھے۔ ہائی کورٹ کے ججوں نے سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس کو الوداع کیا۔[4]

جسٹس خواجہ محمد شریف 14 اپریل 2009 سے 8 دسمبر 2010 تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہے۔[5] [6]

تصانیف[ترمیم]

  • شاخ نازک کے آشیانے
  • سفر بذریعہ دوستی بس[7]

وفات[ترمیم]

5 نومبر 2021ء کو لاہور میں وفات پا گئے،[8] [9] [10]

حوالہ جات[ترمیم]