جنینیات

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

جنینیات کا لفظ جنین (بننے والا بچہ) اور یات (مطالعہ) کا مرکب ہے اسکو انگریزی میں Embryology کہا جاتا ہے ، عربی میں اسکے لیۓ علم الجنین کا لفظ بھی استعمال ہوتا ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کہ اس شعبہ علم میں جانداروں (نباتات و حیوانات) کے نئے بننے والے بچوں کا مطالعہ کیا جاتا ہے۔ یعنی یوں بھی کہ سکتے ہیں کہ؛ علم الجنین، اس علم کو کہتے ہیں کہ جسمیں انسان سمیت تمام جانداروں کے جسم کی ابتداء اور اسکی انتہائی شروعات کے مراحل کی نشونما سے آگہی حاصل کی جاتی ہے ۔

جنین (یعنی ایک نیۓ جاندار) کی اس زندگی کی ابتداء ، مونث یا مادہ اور مذکر یا نر کے مَشيجوں (gametes) کے آپس میں ملنے سے ہوتی ہے (مشیج دراصل بالغ مونث اور مذکر کے جسم میں پیدا ہونے والے ایسے خلیات ہوتے ہیں جن کے زریعۓ جنسی تولید یا sexual reproduction کی جاسکتی ہے)



نر اور مادہ کے تولیدی خلیات ملنے سے پیدائش تک کے تین اہم مراحل
پہلے لاقــحــہ بنتا ہے
اخصاب تا چوتھا دن
اسکے بعد جـنـیـن
چوتھا دن تا 8 واں ہفتہ
اور پھر حمیـل بنتا ہے
9 واں ہفتہ تا پیدائش