سائٹوپلازم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(خلمائع سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

خلوی جھلی اور مرکزی جھلی کے درمیان پائے جانے والے مایہ یا پانی نما مادہ ہے ، جس میں مختلف القسام کے عضیات (organelles) پائے جاتے ہیں۔ انگریزی میں اسے cyto-plasm کہا جاتا ہے اور جیسا کہ دیکھا جاسکتا ہے کہ وہاں بھی یہ لفظ دو الفاظ cell کا cyto لے کر اسکو plasma کے plasm سے جوڑ کر تخلیق کیا گیا ہے۔ خلمائع کے نام میں ایک قابل ذکر بات یہ ہے کہ فی الحقیقت plasm کا اردو متبادل شاکلہ سے اخذ کیا جانا چاہیۓ لیکن چونکہ اردو کی متعدد مستند کتب حیاتیات میں خلوی مائع کا لفظ ہی رائج ہے اس لیۓ یہاں cytoplasm کے لیۓ اسی کو اختیار کیا جارہا ہے اور ایسا کرنے میں کسی قسم کی علمی قباحت بھی محسوس نہیں ہوتی۔