دائرہ عام

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(دائرۂ عام سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

دائرۂ عام (Public Domain) میں ایسے کام شامل ہیں جنکی فکری ملکیت کے حقوق کی میعاد ختم ہو چکی ہو [1] یا ناقابل تطبیق ہو۔ مثال کے طور پر ولیم شیکسپیئر اور لڈوگ بیتھوون کا کام، زیادہ تر ابتدائی خاموش فلمیں، نیوٹونین طبیعیات کے صیغے (فارمولے) وغیرہ۔

غیر رسمی طور پر، دائرۂ عام کام وہ ہیں جو عوامی طور پر دستیاب ہیں۔ جبکہ باضابطہ تعریف کے مطابق ایسے کام ہیں جو نجی ملکیت کے لئے دستیاب نہیں ہیں یا عوامی استعمال کے لئے دستیاب ہیں۔ حقوق مختلف ممالک کی بنیاد پر ہیں، ایک کام کسی ملک میں دائرۂ عام میں جبکہ دوسرے حقوق سے مشروط ہو سکتا ہے۔

تعریف[ترمیم]

دائرہ عام کی حدود کا تعین حقوق نسخہ اور فکری ملکیت سے مربوط ہے۔ یہ ایسے کام ہیں جو اب حق اشاعت کی مدت میں نہیں، یا کبھی بھی حق اشاعت کے قانون سے محفوظ نہیں تھے۔ [2]

جیمز بویل (James Boyle) نے اصطلاح دائرہ عام کے مشترکہ استعمال کو واضح کیا اور عوامی املاک کو دائرہ عام کے مترادف قرار دیا ہے اور حقوق نسخہ کو نجی ملکیت کرار دیا۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]