دوبرقیرہ
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
ڈائیوڈ (diode) دو سروں (pins) والے ایسے الیکٹرونک آلے (component) کو کہتے ہیں جو اپنے ایک سرے سے دوسرے سرے تک کرنٹ گزرنے دے مگر دوسرے سرے سے پہلے سرے تک کرنٹ نہ گزرنے دے۔ اس طرح ڈائیوڈ بجلی کے ایک check valve کا کام کرتا ہے۔
ڈائیوڈ نیم موصلوں سے بنے ہوتے ہیں۔ ان میں P اور N قسم کی چیزوں کا ایک جنکشن ہوتا ہے۔ زیادہ تر ڈائیوڈ سیلیکون Silicon سے بنے ہوتے ہیں۔ کچھ ڈائیوڈ جرمینیم Germanium سے بھی بنتے ہیں۔ آج بھی ویکیوم ٹیوب کے ڈائیوڈ بھاری کرنٹ کے لیئے صنعتی استعمال میں آتے ہیں۔
ڈائیوڈ کی علامت اور عام استعمال ہونے والے ڈائیوڈ۔ لکیر cathode کو ظاہر کرتی ہے۔
: مختلف نیم موصل ڈائیوڈ۔ سب سے نیچے چار پن والا برج ریکٹی فائر ہے جسکے اندر چار ڈائیوڈ جڑے ہوتے ہیں
چند دھائ پیشتر استعمال ہونے والے ویکیوم ٹیوب ڈائیوڈ
مزید دیکھیئے[ترمیم]
| ویکیمیڈیا العام میں دوبرقیرہ سے متعلق وسیط موجود ہے۔ |