ذاتی کمپیوٹر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(ذاتی شمارندہ سے رجوع مکرر)
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
میزی کمپیوٹرکی تشریح

ذاتی کمپیوٹر یا پرسنل کمپیوٹر (انگریزی: Personal computers)، ایک ایسا کمپیوٹر ہے جس کی قیمت، جسامت اور اہلیت اِس کو افراد کے لئے مفید بناتی ہے، اور یہ خصوصاً صارف کے براہِ راست اِستعمال کے لئے مقصود ہوتا ہے، جبکہ کمپیوٹر اور صارف کے درمیان کوئی عامل حائل نہ ہو۔
آج کل کے ذاتی کمپیوٹر تین اقسام کے ہیں: میزی کمپیوٹر یا ڈیسک-ٹاپ(Desktop Computer)، لیپ ٹاپ (Laptop) اور ٹیبلٹ کمپیوٹر (Tablet PC)۔ سب سے عام آپریٹنگ سسٹم (Operating System) مائیکروسافٹ وِنڈوز، میکنتاش عملیاتی نظام اور لینکس ہیں۔
ایک ذاتی کمپیوٹر گھریلو کمپیوٹر یا دفتری کمپیوٹر ہوتا ہے جو کہ اکثر لوکل ایریا نیٹ ورک (Local Area Network)سے منسلک ہوتا ہے۔ ذاتی کمپیوٹر کی منفرِد خصوصیت یہ ہے کہ اِس کو بیک وقت صرف ایک صارِف اِستعمال کرسکتا ہے۔

حوالہ جات[ترمیم]