رابرٹ کلپ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
رابرٹ کلپ

ہالی وڈ اداکار۔رابرٹ کلپ 1930 میں امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر اوکلینڈ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ہالی وڈ کی کئی فلموں میں کام کیا لیکن انہیں اصل شہرت ٹی وی اداکاری کے ذریعے ملی۔ انہوں نے ٹی کے پروگرام ’دا مین فرام انکل‘ اور ’آؤٹر لِمٹس‘ میں بھی کام کیا۔ ان کی سب سے معروف فلم 1969 کی ’باب اینڈ کیرل اینڈ ٹیڈ اینڈ ایلیس‘ تھی۔

وجہ شہرت[ترمیم]

ان کی سب سے زیادہ شہرت کا سبب آئی سپائی امریکی ٹیلی وژن پر وہ پہلا پروگرام تھا جس میں کسی سیاہ فام اداکار کو مرکزی کرادر میں دکھایا گیا ہو۔ یہ کرادر مشہور امریکی اداکار بنگ کراسبی نے ادا کیا۔ اس پروگرام میں رابرٹ کلپ اور بنگ کراسبی دونوں جاسوس تھے لیکن رابرٹ کلپ بظاہر ٹینس کے پروفیشنل کھلاڑی کیلی رابِنسن تھے جبکہ کراسبی بظاہر ان کے کوچ ایلیگزانڈر سکاٹ بنے ہوئے تھے۔یہ ٹی وی شو انیس سو پینسٹھ سے انیس سو اڑسٹھ تک چلا۔کلپ کو تین مرتبہ معروف ٹی اعزاز ’ایمی ا یوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا لیکن تینوں مرتبہ یہ اعزاز بنگ کراسبی کو ملا۔

انتقال[ترمیم]

مارچ سن 2010 میں پولیس کے مطابق رابرٹ کلپ ہالی وڈ میں اپنی رہائش گاہ کے باہر ٹہل رہے تھے کہ ان کے سر پر چوٹ لگ گئی جو کہ ان کی موت کا سبب بنی۔