ریڈ د ڈاکس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ریڈ د ڈاکس (انگریزی: Read the Docs) سافٹ ویئروں کے دستاویز رکھنے کا ایک مشہور پلیٹ فارم اور ویب سائٹ ہے۔[1] اس کا سورس کوڈ مفت دستیاب ہے اور اس کی خدمات بھی مفت ہیں۔ ریڈ د ڈاکس اسفنکس ڈاکیومنٹیشن جنریٹر کی مدد سے دستاویز تیار کرتی ہے۔ سنہ 2010ء میں ایرک ہولشر، بوبی گریس اور چارلس لیفر نے اس سائٹ کی بنیاد رکھی تھی۔[2]

الیگزا کے مطابق ریڈ د ڈاکس دنیا کی پندرہ سو فائق ویب سائٹوں میں شامل ہے[3] اور آزاد مصدر سافٹ ویئروں کے دستاویز رکھنے کی سب سے بڑی ویب گاہ ہے۔

9 مارچ 2011ء کو پائیتھن سافٹ ویئر فاؤنڈیشن بورڈ نے اس ویب گاہ کو ایک سال کے ہوسٹنگ اخراجات ادا کرنے کے لیے 840 ڈالر کی رقم عطا کی۔[4] 13 نومبر 2017ء کو لینکس منٹ منصوبہ نے اعلان کیا کہ وہ اپنے دستاویز کو اس ویب گاہ پر منتقل کر رہے ہیں۔[5]

رائٹ د ڈاکس بھی اسی ویب گاہ کا ایک جز تھا اور ریڈ د ڈاکس کے صارفین کے لیے بطور کانفرنس بنایا گیا تھا لیکن جلد ہی وہ سافٹ ویئر کی دستاویز نویسی کی متحرک برادری میں تبدیل ہو گیا۔[6]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Making documentation easy with Read the Docs"۔ Opensource.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جون 2017 
  2. "Announcing Read The Docs — Eric Holscher - Surfing in Kansas"۔ ericholscher.com (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2017 
  3. "Readthedocs.io Traffic, Demographics and Competitors - Alexa"۔ www.alexa.com (بزبان انگریزی)۔ 14 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 جون 2017 
  4. Doug Hellmann (2011-03-09)۔ "PSF Funds readthedocs.org"۔ pyfound.blogspot.ca۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2017 
  5. "Monthly News – November 2017 – The Linux Mint Blog"۔ blog.linuxmint.com (بزبان انگریزی)۔ 2017-11-16۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 دسمبر 2017 
  6. "Origin Story"۔ Write the Docs۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 جون 2017 

بیرونی روابط[ترمیم]