سانپ

وکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
کالاکوبرا، سانپ کی مشہور ترین قسم

سانپ ایک رینگنے والا جانور ہے۔ جو جانوروں کی کلاس حشرات الارض (reptile) سے تعلق رکھتا ہے۔

[ترمیم] سانپ اپنی زبان کیوں باہر نکالتے ہیں

سانپوں میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ اپنے نتھنوں کے زریعے ہوا اندر کھینچ سکیں اور تیزی سے اپنے شکار کی بو سونگھ سکیں۔ ایسا کرنے کے لیے انھیں ایک خصوصی عضو پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ جسے جیکب سنز آرگن یا عضو کہتے ہیں۔ یہ سانپ کے منہ کی اندر کی طرف بالائی سطح کے اندر گہرائی میں پایا جاتا ہے۔یہ عضو بو یا باس وغیرہ کی شناخت کرتا ہے۔ دو شاخے جیسا سرا رکھنے والی زبان کو بار بار اور تیزی سے اپنے منہ سے نکال کر سانپ بو کو جیکب سنز آرگن تک اس کے زریعے پہنچاتے ہیں۔ سانپوں کو دو شاخہ زبان حساس انٹینا کی طرح نہ صرف فضا میں سے بو کو جذب کرتی ہے بلکہ شکار کے مقام، سمت اور رفتار کے بارے میں بھی معلومات مہیا کرتی ہے اسکا کام کسی حد تک ریڈار کی طرح کام کرتا ہے۔

سانپ کی زبان بہت زیادہ حساس ہوتی ہے
‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=سانپ&oldid=507337’’ مستعادہ منجانب
ذاتی اوزار

متغیرات
ایکشنز
رہنمائی
ساتھی منصوبے
آلات
دیگر زبانیں