سرب گندھا

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
style="background:#transparent; text-align:center; border: 1px solid red;;"|سرب گندھا
سرب گندھا
سرب گندھا
style="background:#transparent; text-align:center; border: 1px solid red;;" | حیاتیاتی جماعت بندی
مملکت: Plantae
(بلارتبہ): Angiosperms
(بلا رتبہ): Eudicots
(بلا رتبہ): Asterids
طبقہ: Gentianales
خاندان: Apocynaceae
فوقی خاندان: Rauvolfioideae
قبیلہ: Vinceae
جنس: Rauvolfia
L.[1]
Type species
Rauvolfia tetraphylla L., 1753[2]
Species

About 85 species known.


سرب گندھا (انگریزی: Rauvolfia) ایک جڑی بوٹی ہے۔

تفصیل[ترمیم]

اس جڑی بوٹی کا تنا ملائم ہوتا ہے۔ پیلے رنگ کی ٹیڑھی جڑیں ہی اس کی اصل ہوتی ہیں۔ سرب گندھا کو اسرول بھی کہتے ہیں۔ یہ ہندوستان کا مقامی پودا ہے۔ اس کا نام سولہویں صدی کے معروف ماہر نباتات اور معالج لیونارڈ راوولفیا کے نام سے منسوب ہے۔ برصغیر کی مقامی طب میں سرب گندھا گزشتہ چار ہزار برس سے زیر استعمال ہے۔

اس کی جڑیں زہریلے حشرات الارض کے کاٹے کا مؤثر تدارک ہیں اور اسے بخار اتارنے کی دوا کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کیمیائی عناصر[ترمیم]

طبی تحقیق کے مطابق اس میں متعدد کھار (الکلائیڈز) پائے جاتے ہیں جن میں سے دو اہم کیمیائی گروہ ینی اجملین اور سرپنٹین سے تعلق رکھتے ہیں۔ خشک جڑوں میں بھی کھار کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جڑوں میں گوند اور نشاستہ بھی پایا جاتا ہے۔ ان میں پوٹاشیم کاربونیٹ، فاسفورس، سلیکیٹ اور کچھ مقدار میں آئرن اور میگنیز بھی موجود ہوتے ہیں۔


حوالہ جات[ترمیم]